حارث بن خالد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حارث بن خالد
الحارث بن خالد بن صَخْر بن عامر بن كعب بن سعَد بن تيم بن مُرة
معلومات شخصیت
زوجہ ريطة بنت الحارث
اولاد موسى
عائشة
زينب
فاطمة
إبراهيم
عملی زندگی
نسب القرشي التيمي
اہم واقعات الهجرة إلى الحبشة

حارث بن خالد رضی اللہ عنہ مہاجرین اولین میں شمار ہوتا ہے۔

نام و نسب[ترمیم]

حارث نام، والد کا نام خالد تھا، نسب نامہ یہ ہے ،حارث بن خالد بن صخر بن عامر بن کعب بن سعد بن تیم بن مرہ۔

اسلام و ہجرت[ترمیم]

دعوت کے ابتدائی زمانہ میں اسلام لائے اور دوسری ہجرت میں مع اپنی اہلیہ ریطہ کے حبشہ گئے۔

وفات[ترمیم]

حبشہ میں ان کے چاراولادیں ہوئیں، موسیٰ، عائشہ،زینب اور فاطمہ ،حبشہ سے مدینہ کی واپسی میں ایک مقام پر پانی پیا، اس میں زہر ملا تھا، اس کے اثر سے گھر کا گھر صاف ہو گیا، البتہ خودبچ گئے اور راہ خدا میں پورے گھر کو دفنا کر یکہ وتنہا مدینہ آئے، آنحضرت ﷺ نے ان کی دلجمعی کے لیے یزید بن ہاشم کے غلام کی لڑکی سے شادی کردی۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. اسد الغابہ جلد 1 صفحہ 454حصہ دوم مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور