بجراہ بن عامر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

بجراہ بن عامر۔ ان کا ذکر یہ ہے کہ یہ کہتے تھے ہم رسول خدا ﷺ کی خدمت میں گئے اور اسلام لائے اور ہم نے آپ سے درخواست کی کہ نماز عشاء ہمیں معاف کر دیں کیونکہ ہم اس وقت اپنے اونٹوں کے دوہنے میں مشغول رہتے ہیں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تم انشاء اللہ اپنے اونٹوں کو بھی دوہ لو گے اور نماز بھی پڑھو گے۔ ان کا تذکرہ ابو عمر نے لکھا ہے مگر ابن مندہ اور ابو نعیم نے اس حدیث کو بیجرہ بن عامر کے تذکرہ میں لکھا ہے اور کہا ہے کہ بعض لوگ ان کو بجرہ بھی کہتے ہیں[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. اسد الغابہ ،مؤلف: أبو الحسن عز الدين ابن الاثير جلد اول صفحہ 251 المیزان پبلیکیشنز لاہور