مسعود بن يزيد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مسعود بن يزيد
معلومات شخصیت

مسعود بن یزید بیعت عقبہ ثانیہ میں شریک صحابی تھے۔

نام و نسب[ترمیم]

ان کا پورا نام مسعود بن یزید بن سبیع بن سنان بن عبید بن عدی بن کعب بن غنم بن کعب بن سلمہ انصاری السلمی: عقبہ میں موجود تھے۔ ابن سمین نے باسنادہ یونس بن بکیر سے، انھوں نے ابن اسحاق سے بہ سلسلۂ شرکائے بیعت عقبہ از بنو سلمہ اور مسعود بن یزید بن سبیع خنساء روایت کی ہے۔ ابو عمر اور ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے، لیکن ابو موسیٰ کی رائے ہے کہ مسعود بن زید بن سبیع ابو محمد کا نام ہے۔ جنھوں نے وجوب وتر کی روایت کی تھی، لیکن وتر کے وجوب کے بارے میں ابن مندہ نے مسعود بن اوس بن احرام کے ترجمے میں ذکر کیا ہے، ان کے بارے میں ایک روایت مسعود بن اوس بن زید بن اصرم سے بھی مذکور ہے ۔ [1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. اسد الغابہ مؤلف: ابو الحسن علي بن ابي الكرم محمد بن محمد بن عبد الكريم بن عبد الواحد الشيباني الجزري، عز الدين ابن الاثير،ناشر: دار الفكر بيروت