عمیر بن حارث انصاری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
عمیر بن حارث انصاری
معلومات شخصیت

عمیر بن حارث انصاری غزوہ بدر میں شریک قبیلہ خزرج کے انصار صحابی ہیں۔
ان کا نسب عمير بن حارث بن ثعلبہ بن حارث بن حرام بن کعب بن غنم بن کعب بن سلمہ بن سعدانصاری خزرجی سلمی۔بدرمیں شریک تھےیہ موسیٰ بن عقبہ کا قول ہے ہمیں عبیداللہ بن احمد بن علی نے اپنی سند یونس بن بکیر تک پہنچاکرخبردی وہ ابن اسحاق سے ان لوگوں کے نام میں جو خاندان بنی سلمہ سے غزوہ بدرمیں شریک تھے عمیر بن حارث بن ثعلبہ کا نام بھی نقل کرتےہیں۔ان کا تذکرہ تینوں (ابن مندہ ابو نعیم ابن عبد البر) نے لکھاہے۔ابوعمرنے کہاہے کہ موسیٰ بن عقبہ کہتےتھےان کا نسب اس طرح ہے عمیر بن حارث بن لبدہ بن ثعلبہ بن حارث بن حرام بن کعب۔جعفرنے ان کا تذکرہ لکھاہےاورانھوں نے اپنی سند کے ساتھ ابن اسحاق سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے کہ یہ عمیر بیعت عقبہ اورغزوہ بدرواحد میں شریک تھے اورابن کلبی نے کہاہے کہ لوگ ان کو مقرن کہاکرتےتھے وجہ اس کی یہ تھی کہ واقعہ بعاث میں یہ سب قیدیوں کویکجاکیاکرتے تھے۔ [1]بعض نے عمرو بن حارث بھی انہیں ہی لکھا ہے

حوالہ جات[ترمیم]

  1. اسد الغابہ جلد7صفحہ 748 مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور