حذیفہ بن اسید

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حذیفہ بن اسید
معلومات شخصیت

حذیفہ بن اَسید غفاری صحابی رسول اصحاب صفہ میں شامل تھے۔ حذیفہ کے شاگرد رشید صحابیِ رسول ابوالطفیل عامر بن واثلہ فرماتے ہیں ’’حذیفۃ بن أسید الغفاري من أہلِ الصفۃ‘‘ کہ حذیفہ بن اسید غفاری اصحابِ صفہ میں ہیں ۔ [1] نام حذیفہ، کنیت ابوسریحہ، والد کانام اَسید، قبیلۂ غفار سے تعلق رکھتے ہیں۔حذیفہ صلحِ حدیبیہ اور بیعتِ رضوان میں شریک رہے ہیں ۔ [2]۔ حذیفہ کو فہ منتقل ہو گئے اور وہیں سکونت اختیار کرلی اسی لیے ان کے فیض یافتگان میں اکثر کوفی حضرات ہی ہیں ۔ انھوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے علومِ نبوت حاصل کیا پھر ابوبکر، علی اور ابوذر سے فیض یاب ہوئے ۔ ان کے شاگر دوں میں ابوالطفیل عامر بن واثلہ اور تابعین میں عامر شعبی وغیرہ ہیں ، صحیح بخاری کے علاوہ تمام کتبِ صحاحِ ستہ میں ان کی روایتیں موجود ہیں ۔

وفات[ترمیم]

42ھ میں مقامِ ارمینیہ میں ان کا انتقال ہوا۔ زید بن ارقم نے ان کی نمازِ جنازہ پڑھائی۔ [3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. حلیۃ الأولیاء: 1/355
  2. الإصابۃ:1/330
  3. تہذیب التہذیب : 2/ 219