اوس بن خولی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
اوس بن خولی

معلومات شخصیت

اوس بن خولی رضی اللہ تعالیٰ عنہ غزوہ بدر میں شامل صحابی ہیں۔ آپ ہجرت کے بعد مشرف باسلام ہوئے۔تمام غزوات میں شرکت کی۔حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دور خلافت میں وفات پائی ۔

نام و نسب[ترمیم]

اوس نام، ابو لیلی کنیت،قبیلۂ بنو خزرج سے ہیں، نسب نامہ یہ ہے اوس بن خولی بن عبد اللہ بن حارث بن عبید بن مالک بن سالم بن غنم بن عوف بن خزرج بن الحارث بن الخزرج [1]

اسلام[ترمیم]

حضرت اوس بن خولی رضی اللہ عنہ ہجرت کے بعد مسلمان ہوئے۔ شجاع بن وہب اسدی سے مواخاۃ ہوئی،

کامل لقب[ترمیم]

کتابت، شہسواری اور تیراکی میں ‌ماہر تھے۔ اس لیے انھیں کامل بھی کہتے ہیں۔ کیونکہ اس زمانے میں عرب میں ان تین چیزوں کے ماہر کو اسی نام سے پکارا جاتا تھا۔

غزوات[ترمیم]

غزوہ بدر، غزوہ احد اور تمام غزوات میں شریک ہوئے، ابن ابی الحقیق یہودی کے قتل کو جو سریہ گیا تھا، اس میں بعض کے خیال کے مطابق یہ بھی شامل تھے۔ عمرۃ القضا میں آنحضرت کے ہمرکاب تھے،چونکہ آپ کو قریش سے فریب کا خوف تھا، اس لیے مرا لظہران میں ٹھہر کر اوس کو دو سو آدمیوں کے ساتھ بطن یا جج کی طرف روانہ کیا ،اوس ذی طوی پہنچ کر مقیم ہوئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے وقت ہجوم کے خوف سے حضرت علی نے باہر کھڑے صحابہ میں سے صرف ایک کو اندر آنے کی اجازت دی۔ صحابہ نے اوس کو منتخب کیا اور طبقہ انصار میں سے صرف انہی کو اندر داخل ہونے کا شرف حاصل ہوا۔ لیکن اس کے بعد اٹھے اور پانی پہنچا نے کی خدمت انجام دی ،قومی آدمی تھے ایک ہاتھ سے گھڑا اٹھا کر لاتے تھے۔[2]حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تدفین کے موقع پر بھی اہل بیت کے ساتھ اوس ہی لحد میں اترے۔ [1]

وفات[ترمیم]

حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانہ خلافت میں انتقال کیا، یہ ان کے محاصرہ کے قبل کا واقعہ ہے۔[3][4]

فضل و کمال[ترمیم]

شہسواری، کتابت اور تیرنا خوب جانتے تھے،جو شخص عرب میں ان چیزوں کا ماہر ہوتا تھا، اس کو کامل کہتے تھے، صاحب اسد الغابہ ان کے متعلق لکھتے ہیں،"کان من الکملۃ "کاملین میں تھے۔ [5]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب الطبقات الكبرى لابن سعد - أَوْسُ بْنُ خَوَلِيِّ آرکائیو شدہ 2017-10-11 بذریعہ وے بیک مشین
  2. طبقات،جلد2،ق2،صفحہ:61 تا 63
  3. اسد الغابہ جلد 3 صفحہ592حصہ دہم مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور
  4. اصحاب بدر،صفحہ 133،قاضی محمد سلیمان منصور پوری، مکتبہ اسلامیہ اردو بازار لاہور
  5. أسد الغابة في معرفة الصحابة - أوس بن خولي آرکائیو شدہ 2017-04-06 بذریعہ وے بیک مشین