حارث بن حاطب

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
حارث بن حاطب
معلومات شخصیت

حارث بن حاطب غزوہ بدر میں اعزازی شامل ہونے والے انصار صحابہ میں ہیں۔ یہ حارث بن حاطب بن حارث کے علاوہ ہیں۔

نسب[ترمیم]

ان کا نسب حارث بن حاطب بن عمرو بن عبید بن امیہ بن زید بن مالک بن عوف بن عمرو بن عوف بن مالک بن اوس انصاری اوسی۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ بنی عبد الاشہل سے ہیں مگر پہلا ہی قول زیادہ صحیح ہے۔ نیت ان کی ابو عبد اللہ ہے۔ ثعلبہ بن حاطب کے بھائی ہیں۔ ان دونوں کے والد حاطب بن عمرو انصاری تھے نہ کہ حاطب بن عمرو عامری اور نہ ہی حاطب بن حارث جن کے بیٹے کا نام بھی حارث بن حاطب تھا۔

موسی بن عقبہ نے ان لوگوں میں ان کو ذکر کیا ہے جو انصار کے قبیلہ اوس کی شاخ بنی عمرو بن عوف کے خاندان بنی امیہ ابن زید میں سے غزوہ بدر میں شریک ہوئے تھے۔ یہ اور ان کے بھائی ابو لبابہ بن عبد المنذر رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ غزوہ بدر کی طرف تشریف لے گئے تھے۔ حضرت نے مقام روحاء سے ان دونوں کو واپس کر دیا اور ابو لبابہ کو مدینہ کا حاکم بنا دیا اور حارث کو بنی عمرو بن عوف کا امیر بنایا اور ان دونوں کو مال غنیمت سے حصہ بھی دیا اور ثواب کا بھی امیدوار کیا پس یہ دونوں مثل اس کے ہوئے جو غزوہ بدر میں شریک ہوا جنگ صفین میں حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی طرف تھے ان کا تذکرہ ابو نعیم اور ابو عمر اور ابو موسی نے لکھاہے۔ [1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. اسد الغابہ جلد 2 صفحہ 449 مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور