سائب بن خلاد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
سائب بن خلاد
معلومات شخصیت
عملی زندگی
پیشہ محدث   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سائب بن خلاد ان کے نام اور غزوہ بدر کی شرکت میں اختلاف ہے بعض خلاد بن سائب لکھتے ہیں۔

نام و نسب[ترمیم]

سائب نام، ابو سہلہ کنیت ،قبیلۂ خزرج سے ہیں، سلسلۂ نسب یہ ہے،سائب بن خلاد بن سوید بن ثعلبہ بن عمرو بن حارثہ بن امرء القیس بن مالک اغر بن ثعلبہ بن کعب بن خزرج بن حارث بن خزرج اکبر۔[1] ماں کا نام لیلیٰ بنت عبادہ تھا اور قبیلہ ساعدہ سے تھیں۔

غزوات[ترمیم]

ابو عبید کے خیال میں بدر میں شریک تھے، لیکن ابو نعیم کو انکار ہے۔ امیر معاویہ کے زمانۂ خلافت میں یمن کے حاکم تھے۔

وفات[ترمیم]

71ھ میں وفات پائی۔

اولاد[ترمیم]

خلاد نام ایک لڑکا یادگار چھوڑا۔

فضل وکمال[ترمیم]

ان کی سند سے 5 حدیثیں مروی ہیں بعض صحاح میں بھی ہیں، راویوں میں خلاد، صالح بن خیوان، عطاء بن یسار، محمد بن کعب قرظی، عبد الرحمان بن ابی صعصعہ عبد الملک ،ابن ابی بکر بن عبد الرحمان وغیرہ ہیں۔[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. الاصابہ فی تمييز الصحابہ 2/ 10،مؤلف: ا بن حجر العسقلانی ،ناشر دار الكتب العلميہ بيروت
  2. تہذيب الكمال فی اسماء الرجال ،مؤلف،ابو الحجاج، جمال الدين المزی،ناشر: مؤسسۃ الرسالۃ بيروت