لجلاج بن حکیم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

لجلاج بن حکیم صحابی رسول ہیں
حجاف بن حکیم سلمی کے بھائی ہیں۔ان کا شماراہل جزیرہ میں ہے۔ابوالملیح نے محمد بن خالد سلمی سے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے ان کے داداسے جو صحابی ہیں روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ فرماتے تھے کہ جب بندہ کے لیے اللہ کی طرف سے کوئی مرتبہ مقررہوجاتاہے کہ اس مرتبہ پر وہ بندہ اپنے اعمال کے ذریعہ سے نہیں پہنچ سکتاتواللہ اس کوبدنی یامالی یااولاد کی مصیبت دیتاہے پھراس کو ان مصائب پرصبر عنایت کرتاہے پس اس کی وجہ سے وہ اس مرتبہ پر پہنچ جاتاہے جواللہ عزوجل کی طرف سے اس کے لیے مقررہوچکاہے۔ان کا تذکرہ ابن مندہ اورابونعیم نے لکھاہے۔میں کہتاہوں کہ لجلاج اگرحجاف کے بھائی ہیں توحکیم بن عاصم بن سباع بن خزاعی بن محاربی بن مرہ بن ہلال ابن فالج بن ذکوان بن ثعلبہ بن بہثہ بن سلیم بن منصورکے بیٹے ہیں۔سلمی ذکوانی ہیں۔قبیلہ ثعلب کی لڑائی میں حجاف کے بہت سے واقعات ہیں اخطل نے یہ شعرانھیں کے متعلق کہاہے
لقد اوقع الحجاف بالبشروقعتہ الی اللہ منہاالشتکی والمعول[1] [2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. اسد الغابہ جلد3صفحہ 900حصہ ہفتم ،مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور
  2. الاصابہ فی تمیز الصحابہ جلد5صفحہ 279مؤلف: حافظ ابن حجر عسقلانی ،ناشر: مکتبہ رحمانیہ لاہور