شقران صالح

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
شقران صالح
معلومات شخصیت
پیدائش 590ء کی دہائی  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ایتھوپیا  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 650ء کی دہائی  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بصرہ  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت خلافت راشدہ  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان عربی  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

شقران صالح رسول اللہ کی خدمت پر مامور حبشہ کے غلام صحابی تھے۔ تقریباً تمام غزوات نبوی صلی اللہ علیہ وسلم شامل تھے ۔

نام ونسب[ترمیم]

صالح نام، شقران لقب اور والد کا نام بھی تھا، یہ عبدالرحمن بن عوف کے حبشی نژاد غلام تھے، لیکن اس غلامی میں بھی سیادت مقدر تھی ، رسول خدا نے ان کو اپنی خدمت گزاری کے لیے پسند فرمایا اور عبد الرحمن کو قیمت دے کر خرید لیا، بعض روایتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ انھوں نے بلا معاوضہ نذر کیا تھا۔[1] [2]

غزوات[ترمیم]

غزوات میں عموماً مالِ غنیمت اور قیدیوں کی حفاظت پر مامور ہوتے تھے اور غنیمت میں حصہ پانے کی بجائے جن کے قیدیوں کی نگرانی کرتے تھے، وہ بطور خود معاوضہ دیتے تھے، چنانچہ غزوۂ بدر میں ان کو اس قدر معاوضہ ملاکہ مالِ غنیمت میں حصہ پانے والوں سے بھی زیادہ نفع میں رہے۔[3] [4]

خدمت رسول[ترمیم]

آنحضرت ان کے خدمات سے اس قدر خوش تھے کہ وفات کے وقت آپ نے مخصوص طور سے ان کے ساتھ حسنِ سلوک کی وصیت فرمائی، شقران رسول اللہ کی تجہیز وتکفین میں اہل بیت کے ساتھ شریک تھے، غرض یہ آخری خدمت تھی جو اس غلام جانثار نے اپنے شفیق آقا کے لیے انجام دی۔[5] [6]

وفات[ترمیم]

اس میں اختلاف ہے کہ آنحضرت کے بعد شقران نے مدینہ میں سکونت اختیار کی یا بصرہ میں اقامت گزین ہوئے، کیونکہ ان کا ایک مکان میں بصرہ میں بھی تھا۔[7] اسی طرح جائے وفات اور زمانہ بھی متعین نہیں۔ ان کی نسل ہارون رشید کے عہد میں ختم ہوئی۔[8] [9]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. اصابہ :2/153
  2. الطبقات الكبرى لابن سعد - صالح شقران. غلام رَسُولِ اللَّهِ آرکائیو شدہ 2016-12-25 بذریعہ وے بیک مشین
  3. طبقات ابن سعد قسم 1،جز3:34
  4. الإصابة في تمييز الصحابة - شقران مولى رسول اللَّه آرکائیو شدہ 2020-01-09 بذریعہ وے بیک مشین
  5. اسد الغابہ:3/11
  6. أسد الغابة في معرفة الصحابة - شقران آرکائیو شدہ 2017-04-20 بذریعہ وے بیک مشین
  7. اصابہ :2/173
  8. اصحاب بدر، ص 95، قاضی محمد سلیمان منصور پوری، مکتبہ اسلامیہ اردو بازار لاہور
  9. تهذيب الكمال للمزي » شقران آرکائیو شدہ 2020-03-13 بذریعہ وے بیک مشین