ہانی بن نیار

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

ہانی بن نیار بلوی غزوہ بدر میں شریک انصار کے حلیف صحابی تھے۔ کنیت کی وجہ سے ابو بردہ بن نیار مشہور ہیں۔

نام ونسب[ترمیم]

ہانی نام، ابوبردہ کنیت، قبیلۂ بلی سے ہیں سلسلۂ نسب یہ ہے ہانی بن نیار ابن عمرو بن عبید بن کلاب بن دہمان بن غنم بن ذبیان بن ہمیم بن کاہل بن ذہل بن بلی۔ قوم بلی اور بنو قضاعہ سے ہیں۔ آپ براء بن عازب کے ماموں ہیں۔

اسلام[ترمیم]

عقبۂ ثانیہ میں مسلمان ہوئے۔

غزوات[ترمیم]

بدر، احد، خندق اور تمام غزوات میں شرکت کی،غزوہ احد میں مسلمانوں کے پاس صرف دو گھوڑے تھے جن میں ایک ابو بردہ کا تھا،فتحِ مکہ میں بنو حارثہ کا علم انہی کے پاس تھا۔ عہد نبوت کے بعد علی بن ابی طالب کی تمام لڑائیوں میں شریک رہے

وفات[ترمیم]

امیر معاویہ کے زمانۂ خلافت میں 45ھ میں وفات پائی۔[1][2]

  • براء بن عازب فرماتے ہیں: میرے ماموں نے رسولِ اکرم ﷺکے نماز پڑھانے سے پہلے ہی قربانی کر لی توآپ ﷺ نے ان سے فرمایا: تمہاری بکری صرف گوشت ہے۔ انہوں نے عرض کی : میرے پاس بکری کا بچہ ہے جو بکری سے بہتر ہے کیا اس کی قربانی کر دوں؟ ارشاد فرمایا: ہاں اور تمہاری یہ چھوٹی قربانی بہتر ہے اور تمہارے بعد کسی کو بھی ”جَذَعَہ“(ایک سال سے کمر عُمْر بکری کا بچہ) کفایت نہ کرے گا۔[3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. اسد الغابہ جلد 3 صفحہ 333حصہ نہم مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور
  2. اصحاب بدر،صفحہ 206،قاضی محمد سلیمان منصور پوری، مکتبہ اسلامیہ اردو بازار لاہور
  3. نسائی، کتاب الضحایہ،باب ذبیحہ الضحيہ قبل الامام