غضیف بن حارث

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search

غضیف بن حارث آپ ثمالی اور شامی صحابی ہیں۔
غضیف بن حارث کا شجرہ نسب یہ ہے۔ ابو اسماء غضيف بن الحارث زنیم الثمالی اور کہا گیاالسكونی اوربعض ازدی کہتےہیں۔ کنیت ابو اسماء ہے[1] ان کا شماراہل حمص میں ہے ۔سب لوگ اس بات پر متفق ہیں کہ یہ ثمالی ہیں پس یہ ازدی بھی ہونگےکیونکہ ثمالہ قبیلۂ ازد کی ایک شاخ ہےاوربعض لوگ ان کا نام غطیف بیان کرتے ہیں حضور انور کے زمانہ میں پیدا ہوئے،حضور سے بیعت کی بعض لوگوں نے آپ کو تابعی کیا مگر قوی یہ ہے کہ آپ صحابی ہیں۔ علاء بن یزید ثمالی نے غضیف سے روایت کی ہے کہ وہ کہتےتھے کہ میں بچہ تھاانصارکے (باغوں میں جاکران کے) چھوہارےکے درختوں پر ڈھیلہ پھینکاکرتاتھاپس وہ لوگ مجھے رسول خداصلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پکڑکرلے گئےحضرت نے میرے سرپر ہاتھ پھیرااورفرمایاکہ جو چھوہارہ تم کو گراہوامل جائے اس کو کھالیاکرواوردرخت پرڈھیلہ نہ ماراکرو۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. أسد الغابہ المؤلف:، عز الدين ابن الأثير الناشر: دار الفكر - بيروت