بشر بن براء

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
بشر بن براء
معلومات شخصیت
پیدائشی نام بشر بن البراء
پیدائش 1 ہزاریہ  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ پیدائش (P569) ویکی ڈیٹا پر
یثرب
وفات سنہ 628 (27–28 سال)  خاصیت کی حیثیت میں تبدیلی کریں تاریخ وفات (P570) ویکی ڈیٹا پر
خیبر
والد براء بن معرور
والدہ خلیدہ بنت قیس بن ثابت اشجعیہ
عملی زندگی
طبقہ صحابہ
نسب الخزرجی الانصاری
عسکری خدمات
لڑائیاں اور جنگیں غزوہ بدر
غزوہ احد
غزوہ خندق
غزوہ خيبر

بشر بن براء بن معرور انصاری غزوہ بدر میں شامل ہونے انصار صحابہ میں شامل ہیں۔ انہیں رسول اللہ نے بنو ساعدہ کا سردار مقرر کیا تھا ۔

  • ان کا نام بشر بن البراء بن معرور الانصاری الخزرجی اور نسب بشر بن البراء بن معرور بن صخر بن خنساء بن سنان بن عبيد بن عدی بن غنم بن كعب ابن سلمہ بن سعد بن علی بن اسد بن ساردہ بن تزيد بن جشم بن الخزرج الأنصاری الخزرجی السلمی ہے۔ بیعت عقبہ میں شامل تھے ان کے والد براء بن عازب نقبائے محمدیہ سے تھے غزوہ خیبر میں یہ رسول اللہ کے دستر خوان پر تھے جب یہودیہ نے زہر آلود گوشت پیش کیا انہوں نے اس میں لقمہ کھایا جس کی وجہ سے وفات پا گئے ان کا بیان ہے کہ مجھے لقمہ کا ذائقہ خراب معلوم ہوا لیکن رسول اللہ کے سامنے لقمہ اگلنا خلاف ادب خیال کیا۔[1][2]

شہادت[ترمیم]

حضرت ابو سلمہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ہدیہ قبول فرما لیتے تھے اور صدقہ نہیں کھایا کرتے تھے۔ مزید کہا کہ ایک یہودی عورت نے خیبر میں آپ کو ایک بکری ہدیہ کی جو بھونی گئی تھی اور اس نے اسے زہر آلود کر دیا تھا۔ تو رسول اللہ اور آپ کے ساتھ لوگوں (صحابہ کرام) نے بھی اس سے کھایا۔ آپ نے فرمایا: ”اپنے ہاتھ کھینچ لو، اس نے مجھے بتا دیا ہے کہ یہ زہر آلود ہے۔“ پھر (اس کی وجہ سے) بشر بن براء بن معرور انصاری فوت ہوگئے۔[3]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. اسد الغابہ ،مؤلف: أبو الحسن عز الدين ابن الاثير الناشر: دار الفكر بيروت
  2. اصحاب بدر،صفحہ 134،قاضی محمد سلیمان منصور پوری، مکتبہ اسلامیہ اردو بازار لاہور
  3. سنن ابی داؤد 4512