عنترہ مولی سلیم بن عمرو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
عنترہ مولی سلیم بن عمرو
معلومات شخصیت

عنترۃ مولی سلیم بن عمرو الانصاری غزوہ بدر میں شریک اورشہدائے غزوہ احد میں شامل صحابی ہیں۔

نام و نسب[ترمیم]

یہ عنترہ سلمی ذکوانی ہیں بنی سواد بن غنم بن کعب بن سلمہ کے جوانصارکی ایک شاخ کے حلیف تھے بدر میں شریک تھےابن ہشام نےایساہی بیان کیاہےاورابن اسحاق اورابن عقبہ نے کہاہے کہ یہ سلیم بن عمروبن حدیدہ انصاری کے غلام تھے۔بدرمیں شریک تھے اوراحد میں شہید ہوئے ان کونوفل بن معاویہ ویلمی نے شہید کیاتھا۔ہمیں عبد اللہ بن سمین نے اپنی سند کے ساتھ یونس بن بکیرسے انھوں نے ابن اسحاق سے شرکائے بدرکے ناموں میں روایت کرکے خبردی کہ سلیم بن عمروبن حدیدہ کے غلام عنترہ بھی بدرمیں شریک تھے۔ان کا تذکرہ ابوعمرنے لکھاہے۔ ابن ہشام کی کتاب میں میں نے اس طرح لکھادیکھاہے کہ بنی سواد بن غنم بن کعب بن سلمہ سے سلیم بن عمروبن حدیدہ اورعنترہ جوسلیم ابن عمروکے غلام تھےبدرمیں شریک تھے ۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. اسد الغابہ جلد2صفحہ 761حصہ ہفتم مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور