عبد ربہ بن حق

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
عبد ربہ بن حق
معلومات شخصیت

عبد ربہ بن حق غزوہ بدر میں شریک قبیلہ خزرج کے انصار صحابی ہیں۔
ان کا نسب عبد ربہ بن حق بن اوس بن ثعلبہ بن طریف بن الخزرج بن ساعدہ بن کعب بن الخزرج۔انصاری خزرجی ساعدی ہیں۔یہ غزوۂ بدرمیں شریک تھے۔ان کو ابوموسیٰ نے اہل بدر کے ان لوگوں میں لکھا ہے جو کہ (قبیلہ)بنی ساعدہ بن کعب خزرج کے لوگوں سے تھے پس انھوں نے یوں بیان کیاہے عبدرب بن حق بن قوال۔ابن اسحاق نے بیان کیا ہے کہ نام عبداللہ بن حق تھا اور ابن عمارہ کاقول ہےکہ یہ بیٹے ہیں عبدرب بن حق بن اوس بن ثعلبہ بن طریف بن خزرج بن ساعدہ کے۔ان کا تذکرہ ابوعمرنے لکھا ہے۔ [1]


حوالہ جات[ترمیم]

  1. اسد الغابہ جلد6صفحہ 390 مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور