مندرجات کا رخ کریں

قرینہ (مافوق فطرت)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(قرینہ (مافوق الفطرت) سے رجوع مکرر)
اگر یہ آپ کا مطلوبہ صفحہ نہیں تو دیکھیے، قرینہ۔

قرینہ ایک ایسی مافوق فطرت مادہ عفریت کو کہا جاتا ہے کہ جو نیند کے دوران کسی انسان سے منسلک ہو جاتی ہے یا اس سے ہم بستری کرتی ہے، بنیادی طور پر اس مافوق فطرت کا تصور، قبل از اسلام سے ہے اور اسلام میں اس قسم کا کوئی وجود ثابت نہیں ہوتا۔ اس کی ایک نفسیاتی وجہ خواب بیان کی جاتی ہے جو سونے کے دوران نظر آتے ہیں۔ یہ لفظ اپنی اساس میں عربی کے لفظ قرن سے بنا ہے جس کے متعدد معنوں کے ساتھ ساتھ ایک معنی ربط یا جوڑ اور جوڑنے کے بھی ہوتے ہیں؛ اسی قرن سے اردو میں قرین جو پیوست، قریب اور ملحق کے معنی میں ہے کا لفظ بھی بنایا جاتا ہے۔ اردو میں اس سے قریب (یعنی عورت کے بھوت کا) ایک تصور چڑیل کی صورت میں پایا جاتا ہے جبکہ انگریزی میں اسے succubas سے قریب سمجھا جا سکتا ہے۔

حوالہ جات

[ترمیم]