لائبرلینڈ
یہ ایک یتیم صفحہ ہے جسے دیگر صفحات سے ربط نہیں مل پارہا ہے۔ براہ کرم مقالات میں اس کا ربط داخل کرنے میں معاونت کریں۔ |
آزاد جمہوریہ لائبرلینڈ | |
---|---|
شعار: جیو اور جینے دو | |
دار الحکومت | لائبرپولس |
سرکاری زبانیں | چیک, انگریزی |
آبادی کا نام | لائبرلینڈری |
حکومت | Constitutional republic with elements of بلا واسطہ جمہوریت (ترکیب شدہ) |
• صدر مملکت | وٹ جڈلیکا (بانی) |
قیام | |
• قیام | 13 اپریل 2015 |
رقبہ | |
• کل | 7 کلومیٹر2 (2.7 مربع میل) |
منطقۂ وقت | یو ٹی سی+1 (CET) |
• گرمائی (ڈی ایس ٹی) | یو ٹی سی+2 (CEST) |
ویب سائٹ http://liberland.org |
لائبرلینڈ دو یورپی ملکوں سائبیریا اور کرویئشا کے درمیان واقع ایک جگہ ہے جس کا رقبہ 7 مربع کلومیٹر ہے، پر دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک آدمی نے اس پر دعویٰ کرکے ایک نئے ملک کی بنیاد رکھنے کا اعلان کر دیا ہے، جس آدمی نے اس نئے چھوٹے ملک کا اعلان کیا ہے اس کا نام وٹ جڈلیکا ہے۔ وٹ جڈلیکا اس وقت لائبرلینڈ کا پہلا صدر بنا ہے۔ یہ علاقہ دونوے دریا کے مغربی حصے میں واقع ہے اور یہ سائبریا اور کروشیا کے درمیان پڑتا ہے لیکن آج تک نہ تو سائبیریا نے اس پر دعویٰ کیا ہے اور نہ کروشیا نے، بلکہ اس کو No man's land یعنی “کسی کا نہیں علاقہ کہا جاتا تھا۔
اس نئے چھوٹے ملک کے لیے ویب گاہ بھی قائم کی گئی ہے اور ساتھ ہی ساتھ شعار اور پرچم بھی تیار کیا گیا ہے۔ لائبرلینڈ کا شعار "جیو اور جینے دو" ہے۔ مزید یہ کہ وٹ جیڈلیکا نے اپنے رضاکاروں سے ملکر 6 ہزار لوگوں کو اس نئے ملک کا شہری بننے کی دعوت دی ہے، جبکہ اب تک 1 لاکھ 60 ہزار سے زائد لوگوں نے درخواست دی ہے کہ ان کو اس ملک کا شہری بنایا جائے۔ اسی کام کے لیے 7 رضاکاروں کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ وہ شہری بننے والے افراد کی جانچ پڑتال کریں۔
لائبرلینڈ کی حکومت میں دس سے بیس افراد کی تجویز دی گئی ہے اور یہ دس سے بیس افراد الیکٹرونک مشینوں کے ذریعے منتخب ہوں گے، یعنی جیسے یہ ملک چھوٹا ہے ویسے ہی حکومت بھی دس سے بیس افراد پر مشتمل ہے۔