لاہیما قومی پارک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
لاہیما قومی پارک
ویرو بوگ ((استونیائی: Viru raba)‏)
مقاماسٹونیا
رقبہ747 کلومیٹر2 (288 مربع میل)
ویب سائٹLahemaa National Park

لاہیما قومی پارک Lahemaa National Park شمالی ایسٹونیا کا ایک پارک ہے جو دار الحکومت تالن سے 70 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔ خلیج فن لینڈ پارک کے شمال میں ہے اور رالن۔نروا ہائی وے (E20) جنوب میں ہے۔ اس کا رقبہ 747 مربع کلومیٹر، بشمول 275 مربع کلومیٹر سمندری علاقے، پر محیط ہے۔ اسٹونیا کا یہ پہلا علاقہ ہے جسے سابق سوویت یونین کا قومی پارک نامزد کیا گیا تھا۔ یہ ایسٹونیا کا سب سے بڑا پارک ہے اور یورپ کے سب سے بڑے قومی پارکوں میں سے ایک ہے۔ اس کے چارٹر میں شمالی اسٹونین کے مناظر، ماحولیاتی نظام، حیاتیاتی تنوع اور قومی ورثے کے تحفظ، تحقیق اور فروغ کا مطالبہ کیا گیا ہے۔[1][2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Lahemaa Rahvuspark in Estonia Protected Planet
  2. Estonica, Lahemaa National Park: from coastal drumlins to Kõrvemaa آرکائیو شدہ 2007-06-10 بذریعہ وے بیک مشین, Estonica, Encyclopedia About Estonia