لزبوس

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
لزبوس
Lesbos

Περιφερειακή ενότητα / Δήμος
Λέσβου
علاقائی اکائی
میتیلین
میتیلین
شمال مشرقی بحیرہ ایجیئن میں لزبوس
شمال مشرقی بحیرہ ایجیئن میں لزبوس
ملک یونان
علاقہ شمالی ایجیئن
دار الحکومت میتیلین
رقبہ
 • کل 1,632.8 کلو میٹر2 (630.4 مربع میل)
آبادی (2011)
 • کل 86,436
 • کثافت 53/کلو میٹر2 (140/مربع میل)
نام آبادی لیزبین
رمزِ ڈاک 81x xx
زموز علاقہ 225x0
کار پلیٹیں ΜΥ
ویب سائٹ www.lesvos.gr

لزبوس (Lesbos) (یونانی: Λέσβος; یونانی تلفظ: [ˈle̞zvo̞s]) شمال مشرقی بحیرہ ایجیئن میں واقع ایک یونانی جزیرہ ہے۔ اس کا رقبہ 1،632 مربع کلومیٹر (630 مربع میل) اور اس کا خط ساحل 320 کلومیٹر (199 میل) طویل ہے۔ یہ تیسرا سب سے بڑا یونانی جزیرہ ہے۔ یہ ترکی سے ایک تنگ آبنائے میتیلینی سے جدا ہے۔

لفظ لیزبین (نسوانی ہم جنسیت) کی ایک معنی صافو کی نظموں سے ماخوذ ہیں جو جزیرہ لزبوس پر پیدا ہوئی تھی۔ جس نے دوسری عورتوں کے بارے میں انتہائی جذباتی مواد لکھا ہے۔

اسی تعلق کی بنا پر لزبوس اور خاص طور پر اریسوس شہر جو صافو کا مقام پیدائش ہے لیزبین سیاح اکثر اس کا دورہ کر رہے ہیں۔[1] جزیرہ لزبوس کے ایک گروہ نے "لیزبین" جو کے مقامی لوگوں کا نام آبادی ہے بطور نسوانی ہم جنسیت گروہوں کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کے لیے ایک قانونی درخواست دی تھی۔ جس میں درخواست گزار کا کہنا ہے یہ "توہین" ہے اور دنیا بھر میں ان کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر کے انہیں ذلیل کیا جا رہا ہے۔[2][3]

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. Bain Carolyn؛ Clark, Michael; Hannigan, Des (2004)۔ Greece۔ Lonely Planet۔ صفحات 568–570۔ آئی ایس بی این 1-74059-470-3۔ 
  2. Lesbos islanders dispute gay name
  3. Lesbos locals lose lesbian appeal

بیرونی روابط[ترمیم]