لٹل بوائے
| لٹل بوائے (ایٹم بم) Little Boy (atomic bomb) | |
|---|---|
لٹل بوائے کا ایک ماڈل | |
| قسم | جوہری ہتھیار |
| مقام آغاز | ریاستہائے متحدہ امریکا |
| تاریخ صنعت | |
| ڈیزائنر | لاس آلاموس لیبارٹری |
| تیار | 1945 |
| ساختہ تعداد | 32 |
| تفصیلات | |
| وزن | 9,700 پونڈ (4,400 کلوگرام) |
| لمبائی | 10 فٹ (3.0 میٹر) |
| قطر | 28 انچ (71 سینٹی میٹر) |
| بھرت | یورینیم-235 |
| بھرت وزن | 140 پونڈ (64 کلوگرام) |
| ماحصل دھماکا | 16 kt (67 TJ) |
لٹل بوائے (بانگریزی: Little Boy، باردو: چھوٹا بچہ) جاپانی شہر ہیروشیما پر 6 اگست، 1945 کو ریاستہائے متحدہ امریکا کی طرف سے گرائے جانے والے ایٹم بم کا رمزی نام تھا۔ یہ صرف دو استعمال ہونے والے جوہری ہتھیاروں میں سے یہ پہلا بم تھا۔ جبکہ دوسرا فیٹ مین تھا جو ناگاساکی پر گرایا گیا تھا۔ یہ پہلا یورینیم ساختہ بم تھا جس میں 64 کلو یورینیم کا استعمال ہوا تھا۔ اس کا دھماکا ایسا تھا گویا ایک کروڑ پچاس لاکھ کلوگرام بارود کا دھماکا کیا گیا ہو۔ لٹل بوائے نامی ایسے 36 بم بنائے گئے تھے۔
تفصیلات
[ترمیم]ہیروشیما کو ایٹم بم کے پہلے ہدف کے طور پر اس لیے منتخب کیا گیا کیونکہ اس شہر پر اس سے پہلے بمباری نہیں ہوئی تھی اور یہاں ایک فوجی اڈا بھی موجود تھا، اس لیے اس کے اثرات کا اندازہ لگانا آسان سمجھا گیا۔ 6 اگست 1945 کو بی–29 بمبار طیارہ اینولا گرے جسے کرنل پال ٹبٹس اڑا رہے تھے، نے تقریباً دس کلومیٹر کی بلندی سے “لٹل بوائے” نامی ایٹم بم گرایا جو زمین سے تقریباً 600 میٹر کی بلندی پر فضا میں پھٹ گیا۔ یہ بم یورینیئم-235 کے گن ٹائپ میکانزم پر مبنی تھا جس میں ایک ٹکڑا دوسرے ٹکڑے سے ٹکرا کر نیوکلیائی بکھراؤ اور زنجیری رد عمل پیدا کرتا تھا، جس کے نتیجے میں زبردست توانائی خارج ہو کر دھماکا ہوا۔ اس بم میں 64 کلوگرام یورینیئم-235 موجود تھا لیکن اس کی تباہ کن طاقت تقریباً 15 ہزار ٹن ٹی این ٹی کے برابر تھی۔ دھماکے کے بعد تقریباً ساڑھے چار کلومیٹر کے دائرے میں چار ہزار ڈگری سینٹی گریڈ تک شدید حرارت پھیل گئی جس سے شہر میں ہولناک تباہی ہوئی، عینی شاہدین کے مطابق لوگ بری طرح جھلسے ہوئے جسموں کے ساتھ سڑکوں پر خاموشی سے چل رہے تھے۔ اندازہ ہے کہ صرف پہلے دن پچاس ہزار سے ایک لاکھ افراد ہلاک ہوئے جبکہ شہر کی تقریباً دو تہائی عمارتیں (تقریباً 60 ہزار) تباہ ہو کر کھنڈر بن گئیں۔[1]
مزید دیکھیے
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ "ہیروشیما: ایٹم بم کا حملہ اور اس کی تباہی"۔ BBC Urdu۔ BBC۔ اخذ شدہ بتاریخ 2026-03-09
