مادھوری دکشت
مادھوری دکشت | |
---|---|
(ہندی میں: माधुरी दीक्षित) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 15 مئی 1967 (54 سال) ممبئی[1] |
شہریت | ![]() |
تعداد اولاد | 2 |
عملی زندگی | |
پیشہ | فلم اداکارہ |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی |
اعزازات | |
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
IMDB پر صفحہ | |
درستی - ترمیم ![]() |
مادھوری دکشت (پیدائش 15 مئی 1967ء) جو اپنے ازدواجی نام مادھوری دکشت نینے سے بھی جانی جاتی ہے، [2] بھارتی اداکارہ، پروڈیوسر اور ٹیلی ویژن کی شخصیت ہے۔ مادھوری 1980ء، 1990ء کی دہائیوں کے اواخر اور 2000ء کی دہائی کے اوائل کی بھارتی فلم کی صف اوّل کی مشہور ترین اور سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراوں میں سے ہے۔[3][4] اسے اس کی اداکاری اور رقص کی صلاحیتوں کی بنا پر بے حد سراہا جاتا رہا۔ مادھوری نے اپنے فنی سفر کے دوران میں بے شمار اعزازات حاصل کیے جن میں 2008ء کے چھ فلم فیئر ایوارڈ بھی شامل ہیں۔ بھارتی سرکار نے مادھوری کو ریاست کے چوتھے بڑے سول اعزاز پدما شری سے نوازا۔
مادھوری نے 1984 میں اپنی اداکارانہ زندگی کا آغاز “ابودھ” ڈراما سے کیا لیکن اسے حقیقی شہرت 1988 میں بننے والی ایکشن رومانوی فلم “تیزاب” سے ملی۔ اور اس کے بعد وہ شہرت کے زینے چڑھتی بالی وڈ کی قابل ذکر فلم کمپنیوں کی فلموں میں مرکزی کردار کرتی چلی گئی۔
ابتدائی زندگی[ترمیم]
مادھوری 15 مئی 1967 کو بھارت کے شہر بمبئی (موجودہ ممبئی) میں مہاراشٹر کے ایک چتپاون برہمن خاندان میں پیدا ہوئی۔ مادھوری کے باپ کا نام شنکر دکشت اور ماں کا نام سنہلتا دکشت ہے۔ اس کے دو بڑے بھائی اور ایک بڑی بہن ہے۔ مادھوری کو تین سال کی عمر سے ہی رقص سے بہت لگاؤ تھا اور وہ آٹھ برس مسلسل کتھک رقص سیکھتی رہی اور یوں بعد ازاں ایک ماہر کتھک رقاصہ بن گئی۔
حوالہ جات[ترمیم]
- ↑ ربط : https://d-nb.info/gnd/13915745X — اخذ شدہ بتاریخ: 12 دسمبر 2014 — اجازت نامہ: CC0
- ↑ "Traditional Way Or Modern Route, Here's What These B-Town Divas Did To Their Surname After Marriage". BollywoodShaadis.
- ↑ Mishra, Nivedita (15 May 2018). "Happy Birthday Madhuri Dixit: The unrelenting charm of the dhak dhak girl". ہندوستان ٹائمز. اخذ شدہ بتاریخ 15 مئی 2018.
- ↑ "Madhuri turns 45 today". India TV. اخذ شدہ بتاریخ 15 مئی 2012.
- 1967ء کی پیدائشیں
- 15 مئی کی پیدائشیں
- ممبئی میں پیدا ہونے والی شخصیات
- فنون میں پدم شری وصول کنندگان
- اکیسویں صدی کی بھارتی اداکارائیں
- بقید حیات شخصیات
- بیسویں صدی کی بھارتی اداکارائیں
- بھارتی فلمی اداکارائیں
- ریاستہائے متحدہ کو بھارتی تارکین وطن
- فلم فیئر فاتحین
- مراٹھی شخصیات
- ممبئی کی اداکارائیں
- ہندی سنیما کی اداکارائیں