مندرجات کا رخ کریں

مالی میں حملے، 2019ء

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مالی میں حملے، 2019ء
بسلسلہ ڈوگن اور فولانی قبائل کے درمیان میں جاری مخاصمت
ایک مالی آبادی (2008)
نقشہ مالی، علاقہ موپٹی (نمایاں)
مقاماوگوساگو اور ویلنگارا، علاقہ موپٹی،  مالی
تاریخ23 مارچ 2019ء (2019ء-03-23)
نشانہفولانی گاؤں والے
حملے کی قسمقتل عام، نسلی خاتمہ، آتش زنی
ہلاکتیں160[1][2]
مرتکبینڈوزو ڈوگن شکاری ملیشیا
مقصدجو گاؤں والے دہشت گردی کی حمایت کرتے تھے ان کا خاتمہ

23 مارچ 2019ء بروز ہفتہ وسطی مالی میں ڈوگن شکاری قبیلے نے حملہ کر کے 160 فولانی چرواہوں کو قتل کر دیا۔[3] حکومتِ مالی کا ملک میں اسلامی دہشت گرد ٹھکانوں کے خلاف کارروائی کے بعد تشدد دیکھنے میں آیا ہے۔ یہ حملے دو گاؤں اوگوساگو اور ویلنگارا میں کیے گئے۔[4]

پس منظر

[ترمیم]

فولانی چرواہوں کا دوسرے گروہوں کے ساتھ ان کے مویشیوں کے لیے زمین اور پانی کے حصول کے لیے تنازعے اور مقابلے میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ یہ تنازعے آب و ہوا کی تبدیلی، زمینی بوسیدگی اور بڑھتی آبادی کی وجہ سے برپا ہوئے۔[5] اگرچہ فولانیوں کا صرف ایک محدود طبقہ ان اسلام ٹھونس گروپوں کا حامی ہے لیکن اس پروپیگنڈہ نے سارے طبقات کو ان فسادی گروہوں کے ساتھ بڑی کامیابی سے منسلک کر دیا ہے اور اس متاثرہ حلقے کو مزید پھیلا رہا ہے۔[5]

حملے

[ترمیم]

مسلح افراد نے ہفتے کے دن صبح کے وقت حملے سے قبل فولائی اکثریتی گاؤں اوگوساگو اور ویلنگارا کا محاصرہ کیا، ڈوگن شکاریوں نے گاؤں میں فولانی نسلی برادری کو نشانہ بنایا۔[6] حملہ آوروں نے فولانی گاؤں باسیوں پر الزام لگایا گیا کہ ان کے جہادیوں سے تعلقات ہیں اور انھوں نے القاعدہ کا ساتھ دے کر ایک ہفتہ قبل مالی ملٹری بیس پر حملہ کر کے 23 مالی فوجی جوان ہلاک کر دیے تھے۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ گاؤں والوں کو آتشیں ہتھیار اور ماچس سے نشانہ بنایا گیا، گاؤں کے تمام جھونپڑے بھی جلائے گئے، یہ آگ چھونپڑوں کے قریبی چراگاہ میں لگائی گئی اور اسی وجہ سے آگ پھیلی۔[7]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. "Death Toll From Mali Attacks Climbs to 160, Government Says" 
  2. "Militia head refutes his group responsible for Mali massacre" 
  3. "At least 134 Fulani herders killed in central Mali's worst violence.۔."۔ Reuters (بزبان انگریزی)۔ 2019-03-23۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 مارچ 2019 
  4. "Death toll in Mali attack rises to at least 110 – World News – Jerusalem Post"۔ www.jpost.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 مارچ 2019 
  5. ^ ا ب "Insiders Insight: Explaining the Mali massacre"۔ African Arguments (بزبان انگریزی)۔ 2019-03-26۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 مارچ 2019 
  6. "More than 100 Fulani massacred as ethnic and jihadist violence escalates in Mali"۔ France 24 (بزبان انگریزی)۔ 2019-03-23۔ اخذ شدہ بتاریخ 23 مارچ 2019 
  7. "Mali attack: More than 130 Fulani villagers killed"۔ bbc.com۔ BBC۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 مارچ 2019