مانسی اگروال

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
مانسی اگروال
Mansi Aggarwal Choreographer.jpg
 

معلومات شخصیت
عملی زندگی
پیشہ کوریوگرافر  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDb logo.svg
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

مانسی اگروال ایک ہندوستانی کوریوگرافر ہیں جنہوں نے بالی ووڈ فلموں میں ڈانس کی کوریوگرافی کی ہے۔ وہ فلم 'شنگھائی کے گانے 'بھارت ماتا کی جئے' کی کوریوگرافی کے لئے کافی شہرت رکھتی ہیں جس میں اداکار عمران ہاشمی بھی شامل تھے، اس گانے نے بہت شہرت حاصل کی کافی مقبول ہوا۔ وہ کئی قابل ذکر اداکاروں کے ساتھ کام کر چکی ہیں جس میںسوشانت سنگھ راجپوت کی ایوارڈ یافتہ فلم، کائی پو چے، اور ابھے دیول کے ساتھ دیو ڈی فلم. گیت 'سنو ناں سنگ مرمر' جس کی کوریوگرافی مانسی اگروال نے کی، اس گانے کو اسٹارڈسٹ اور فلم فیئر ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا۔

ابتدائی زندگی اور کیریئر[ترمیم]

مانسی اگروال دہلی میں پیدا ہوئی اور اس کی پرورش ہوئی جہاں اس نے ہندوستانی کلاسیکی رقص، کتھک میں بھی تربیت لی۔ اس کی کتھک کی تربیت تب شروع ہوئی جب وہ صرف 7 سال کی تھی اور بعد میں اسی رقص کی مزید تربیت اور تعلیم حاصل کرکے اس فن میں وشارد (گریجویٹ) بن گئی۔ اس نے دہلی یونیورسٹی کے ہنسراج کالج سے معاشیات کی تعلیم حاصل کی اور گریجویشن مکمل کرنے کے بعد اس نے دہلی میں اپنا ڈانس انسٹی ٹیوٹ کھولا — مانسی ڈانس تخلیقات۔ [1]

بالی ووڈ فلموں میں ان کے کیریئر کا آغاز تب ہوا جب انہیں پہلی بار دہلی میں ایک ڈانس پرفارمنس کے دوران مشہور فلم ہدایتکار انوراگ کشیپ نے دیکھا تھا۔ انوراگ نے انہیں تنقیدی طور پر سراہی جانے والی فلم ”گلال“ کے کوریوگراف کی پیش کش کی تاہم فلم شروع ہونے میں تاخیر ہوئی اور مانسی نے اپنی توجہ تعلیمی سرگرمیوں کی طرف منتقل کر دی۔ انوراگ دوسری بار ان کے پاس ابھے دیول کے ساتھ فلم دیو ڈی کی کوریوگرافی کی تجویز کے ساتھ آئے جس پر مانسی نے حامی بھر لی اور یہ فلم کر لی۔ [2]

بالی ووڈ فلموں میں کوریوگرافی[ترمیم]

مانسی نے مندرجہ ذیل بالی ووڈ فلموں کی کوریوگرافی کی ہے: [3]

سال مووی
2015 نانک شاہ فقیر
2013 ینگستان
2013 مکی وائرس
2013 ماضی
2013 گپی
2013 کائی پو چی
2012 شنگھائی
2009 گلال
2009 دیو ڈی

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "I re-invented myself for films'". My Theatre Cafe. 24 June 2013. 15 ستمبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ. اخذ شدہ بتاریخ 19 فروری 2021. 
  2. "I can make anybody dance". 30 June 2012. 
  3. "Mansi Aggarwal". انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس.