محبوب عالم (اداکار)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Jump to navigation Jump to search
محبوب عالم (اداکار)
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 14 مارچ 1948  ویکی ڈیٹا پر تاریخ پیدائش (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 20 مارچ 1994 (46 سال)  ویکی ڈیٹا پر تاریخ وفات (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کراچی  ویکی ڈیٹا پر مقام وفات (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت Flag of Pakistan.svg پاکستان  ویکی ڈیٹا پر شہریت (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ اداکار، ٹیلی ویژن اداکار  ویکی ڈیٹا پر پیشہ (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDb logo.svg
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر آئی ایم ڈی بی - آئی ڈی (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

محبوب عالم 1948ء میں ٹنڈوغلام علی، ماتلی ضلع حیدرآباد میں پیدا ہوئے تھے۔ تاریخ میں ماسٹرز کرنے کے بعد انہوں نے سندھی فلم سورٹھ سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ پھر پاکستان ٹیلی وژن کے کئی ڈراموں میں چھوٹے بڑے کردار ادا کیے تاہم 1979ء میں ٹیلی وژن کے مشہور ڈراما سیریل وارث میں چوہدری حشمت کا کردار ادا کرکے وہ راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔ اس کے بعد انہوں نے ٹیلی وژن کے کئی اور سیریلز میں بھی کام کیا جن میں دہلیز، سمندر، وقت، لازوال اور پیاس کے نام قابل ذکر ہیں۔ انہوں نے اردو، سندھی، سرائیکی، پنجابی اور پشتو کی 50 سے زیادہ فلموں میں کام کیا۔ خود بھی چند فلموں کی ہدایات دیں۔ 18 مارچ 1994ء کو پاکستان ٹیلی وژن، ریڈیو اور فلم کے معروف اداکار محبوب عالم کراچی میں وفات پاگئے۔ ٹنڈوغلام علی، ماتلی ضلع حیدرآباد میں اپنے آبائی قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں