محمد الرقاد
Appearance
محمد الرقاد | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 1967ء (عمر 56–57 سال) |
شہریت | اردن |
عملی زندگی | |
پیشہ | طبیب |
کارہائے نمایاں | الرقاد سینڈروم |
دستخط | |
درستی - ترمیم |
محمد کاسب الرقاد ایک اردنی طبیب جو اردن کی شاہی میڈیکل سروسز[1] میں بریگیڈیر جنرل اور شعبہ کلینکی جینیات میں مشیر ہیں۔ وہ الرقاد سینڈروم کی دریافت کے لیے مشہور ہیں جو انہی کے نام پر ہے۔[2][3][4]
اسناد
[ترمیم]- ایم بی بی ایس۔ طب اور سرجری کی سند 9 جون 1991ء: اردن یونیوسٹی، اسکول آف میڈیسن، عمان، اردن[5]
- کلینکی جینیات میں ڈاکٹریٹ کی سند 11 جنوری 2011ء۔ نیو کیسل اپون ٹائن یونیورسٹی، مملکت متحدہ
- گلاسگو یونیورسٹی، مملکت متحدہ سے طبی جینیات میں ایم ایس سی 3 دسمبر 2014ء
- جورڈنین بورڈ آف پیڈی ایٹرکس ستمبر 1997ء، جورڈنین میڈیکل کونسل نے جاری کیا۔
- 1997ء میں مستقل طور پر پیڈی ایٹرکس (طب اطفال) پریکٹس کرنے اجازت نامہ ملا۔
- 1992ء میں کلینک کھولنے کا مستقل اجازت نامہ ملا۔[6]
عہدے اور سماجی خدمات
[ترمیم]- کنگ حسیں طبی مرکز کے ملکہ رانیا العبداللہ بچوں کے ہسپتال میں صلاحکار ہیں۔
- رانیا ال عبد اللہ بچوں کے ہسپتال میں طبی جینیات کے شعبے کے سربراھ ہیں۔
- 2011ء سے اردن یونیورسٹی آف سائنس اور ٹیکنالاجی میں لیکچرار کے طور پر خدمتیں سر انجام دے رہے ہیں۔
- رملہ میں مئی سے جون 2002ء تک بچوں کے فیلڈ ہسپتال میں خدمتیں سر انجام دیں۔
- غزہ پٹی میں اردنی فیلڈ ہسپتال میں اپریل سے جون 2013 تک ڈائریکٹر رہے۔
- اردنی طبی ایسوسیئشں کے رکن ہیں
- اردن میں بچوں کے ڈاکٹروں کی ایسوسیئشں کے رکن ہیں۔
اعزازات
[ترمیم]- سائنسی خدمتوں کے عوض عبداللہ دوم نے 10 جون 2015ء کو ملیٹری آرڈر آف میرٹ کے اعزاز سے نوازا۔
- کوسووہ میں قائم بچوں کے ہسپتال میں 1999ء سے 2000ء تک خدمتیں سر انجام دینے پر نیٹو میڈل سے نوازا گیا۔
بیرونی روابط
[ترمیم]حوالہ جات
[ترمیم]- ↑ أحداث اليوم.
- ↑ صحيفة الغد الأردني.
- ↑ الجزيرة دوت نت آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ aljazeera.net (Error: unknown archive URL).
- ↑ صحيفة الرأي الأردنية.
- ↑ صحيفة سواليف.
- ↑ آية نيوز آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ayanews.net (Error: unknown archive URL).