محمد بن منہال ضریر

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
محمد بن منہال ضریر
معلومات شخصیت
رہائش بصرہ
کنیت أبو جعفر، أبو عبد الله
عملی زندگی
پیشہ محدث

محمد بن منہال الضریر ابو جعفر اور : ابو عبد اللہ تمیمی بصری آپ احادیث کے ائمہ ، راوی حدیث تھے۔درجہ الحفظ حدیث اور ثقہ ہیں۔[1] یزید بن زریع کے صحابی اور راوی ہیں۔آپ علم حدیث سفر میں تحریر نہیں کرتے تھے، بلکہ حفظ کیا کرتے تھے۔ وہ کہتے تھے: میری کتاب میرا سینہ ہے۔ آپ حافظہ میں کمال رکھتے تھے۔امام ابن ابی حاتم کہتے ہیں کہ میں نے ابو زرعہ کو کہتے سنا: میں نے محمد بن منہال سے کہا کہ وہ مجھے ابی رجاء یزید بن زریع کی تفسیر سنائیں، تو انھوں نے مجھے اس کا نصف حصہ سنا دیا اور کہا یاد رکھنا یہاں تک، پھر میں ان کے پاس ایک دن کے بعد آیا اور اس نے مجھے بتایا کہ اس نے کہاں چھوڑا تھا : مجھے یاد نہیں تھا پھر انھوں نے مجھے وہیں سے آگے تفسیر سنا دی میں حیران رہ گیا، اسے یزید بن زرعی کی حدیث اور تفسیر یاد تھی۔ آپ کی وفات ستراں شعبان بروز اتوار دو سو اکتیس ہجری میں رات کے وقت بصرہ میں ہوئی۔ [2]

روایت حدیث[ترمیم]

یزید بن زریع، ابو عوانہ، جعفر بن سلیمان، محمد بن عبد الرحمٰن طفاوی، مخشی بن معاویہ باہلی، حبیبہ بنت حماد المازنیہ اور ایک چھوٹی جماعت سے روایت ہے۔ راوی: امام بخاری، امام مسلم، امام ابوداؤد، ابو محمد الدارمی، ابوبکر الاثرم، حرب الکرمانی، عبید اللہ بن واصل بخاری، عثمان بن خرزاذ، عثمان بن سعید الدارمی، محمد بن ابراہیم بوشنجی، مضر بن محمد اسدی، یعقوب الفسوی، یعقوب بن شیبہ، یوسف القاضی، ابو بکر احمد بن علی مروزی اور ابو یعلی موصلی، حسن بن سفیان ، ابو مسلم الکجی اور بہت سے دوسرے محدثین۔

جراح اور تعدیل[ترمیم]

ابو حاتم رازی: حافظ ثقہ ہیں اور ایک مرتبہ: وہ مجھے امیہ بن بسطام سے زیادہ محبوب ہے۔ ابو حاتم بن حبان بستی نے: کتاب الثقات " ان کا ذکر ثقہ لوگوں میں کیا ہے۔ ابو زرعہ رازی: تعجب من حفظہ" اس کے حافظے پر حیران رہ گئے۔ ابو یعلیٰ موصلی: وہ اپنے بڑے امور کی وجہ سے ممتاز تھے اور وہ اپنے دور میں بصرہ میں رہنے والوں میں سب سے بہتر اور سب سے زیادہ ثابت قدم تھے۔ احمد بن صالح عجلی نے کہا: ثقہ ہے، لیکن ان کے پاس کتاب نہیں تھی۔یعنی وہ لکھتے نہیں تھے۔ابن حجر عسقلانی: حافظ ثقہ ہے۔ حافظ ذہبی نے کہا: الحافظ حفظ میں ایک معجزہ تھا۔ یحییٰ بن معین: ثقہ ہے۔ [2]

وفات[ترمیم]

آپ نے 231ھ میں وفات پائی ۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "موسوعة الحديث : محمد بن منهال"۔ hadith.islam-db.com۔ 28 ستمبر 2021 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 ستمبر 2021 
  2. ^ ا ب "إسلام ويب - سير أعلام النبلاء - الطبقة الثانية عشرة - محمد بن المنهال- الجزء رقم10"۔ www.islamweb.net (بزبان عربی)۔ 12 نوفمبر 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 ستمبر 2021