مداری

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مداری زندہ شاہ مدار کے پیروکار ہیں جو اودھ میں مکن پور کے مشہور و معروف بزرگ ولی تھے۔

عرفی معنی[ترمیم]

مداری کے عرفی معنی ہیں۔ وہ تماشا دکھانے والا جس کے ایک ہاتھ میں ڈُگڈُگی ہو اور دوسرے میں دوڈوریاں ہوں جن سے بندھے بندر اور ریچھ ہوں۔ڈوریاں جس ہاتھ میں ہوں اُسی میں ایک چھڑی بھی ہو۔مداری ڈُگ ڈُگی بجا کر تماشبین اکٹھے کرتا ہے، بندر اور ریچھکا تماشا دکھاتا ہے

تاریخی حیثیت[ترمیم]

زندہ شاہ مدار کا نام بازی الدین شاہ اور اسلام قبول کرنے والا یہودی تھا جو 1050ء میں (aleppo) حلب کے مقام پر پیدا ہوا اور کہا جا تا ہے کہ وہ مکن پور میں 383 برس کی طویل عمر گزار کر ایک شیطان کو اس جگہ سے باہر نکالنے کے بعد فوت ہوا۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے کچھ اسے اب بھی زندہ سمجھتے ہیں۔ ان کے خیال میں رسول اللہﷺ نے اسے سانس لیے بغیر زندہ رہنے کی قوت عطا کی تھی۔ یہ بھی کہا جا تا ہے کہ اس کے ماننے والوں کو بھی آگ نہیں جھلسا سکے گی۔اور وہ زہریلے سانپوں اور بچھوؤں سے محفوظ رہیں گے۔ان میں زہر کا تریاق کرنے کی قوت موجود ہے۔ یہ بھی کہتے ہیں کہ اس کے مزار میں داخل ہو نے والی عورتیں زبردست درد اور اذیت میں گرفتار ہو جاتی ہیں، جیسے انھیں زندہ جلایا جار ہا ہو۔ وہ انبالہ لدھیانہ، جالندھر، ہوشیار پور اور سیالکوٹ میں ملتے ہیں۔مغربی پنجاب میں ان کے بارے میں کم ہی لوگ جانتے ہیں۔ وہ اپنے بال گوندھ کر جوڑا بناتے اور مسلمان سلسلوں کے بے سہارا فرقہ سے تعلق رکھتے ہیں جو کسی مسلک، مذہب، ضابطۂ حیات کو نہ ماننے کے باوجود خود کو مسلمان کہتے ہیں۔۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ذاتوں کا انسائیکلوپیڈیا، صفحہ 401، ای ڈی میکلیگن، ایچ اے روز ترجمہ: یاسر جواد، ناشر بک ہوم لاہور پاکستان