مداریہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں
ایک بڑے مداریہ کا مقناطیسی حصہ۔

مداریہ (cyclotron) ، ایک ذراتی مسرع یعنی ذرات کو اسراع دینے والا آلہ یا مشین ہے۔ مداریے ، باردار ذرات کو ایک عظیم تعدد (فریکوینسی) اور متبادل وولٹج (alternating voltage) کے ذریعہ اسراع (درست لفظ مسرع) کرتے ہیں ۔ ایسا ایک عمودی مقناطیسی ساحہ (magnetic field) کے ذریعہ ممکن ہوتا ہے جس کی موجودگی کی وجہ سے ذرات (جوہری ذرات) مدار کی شکل میں چکر لگانے لگتے ہیں اور ہر چکر پر وہ واپس اسراعی وولٹج سے مدبھیڑ کرتے ہیں۔ اسی مداری گردش کی وجہ سے اس مشین کا نام مــداریــہ کہا جاتا ہے۔