مراوی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

Lungsod Islamiko ng Marawwi
مراوی شہر
مرکب شہر
عرفیت: فلپائن کا واحد مسلم شہر
جنوبی لاناؤ کے نقشہ میں مراوی شہر کا مقام
جنوبی لاناؤ کے نقشہ میں مراوی شہر کا مقام
ملکفلپائن
علاقہمسلم مینداناؤ کا خود مختار علاقہ
ریاستجنوبی لاناؤ (دار الحکومت)
ضلع1st
تعداد برنگات96
متحدہ ڈنسلان شہرمئی 24, 1907
ڈنسلان منشوری شہر1940
از ڈنسلان بجانب مراوی شہرجون 16, 1956
حکومت
 • قسمشہری حکومت
 • ناظم شہرسلطان فہد
رقبہ[1]
 • کل87.55 کلومیٹر2 (33.8 میل مربع)
بلندی[2]700 میل (2,300 فٹ)
آبادی (2010)[3]
 • کل187,106
 • کثافت2,100/کلومیٹر2 (5,500/میل مربع)
منطقۂ وقتPST
رمز ڈاک9700
رمز علاقہ63

مراوی شہر علاقہ جنوبی لاناؤ کا مرکزی شہر ہے جو فلپائن کے جزیرہ منڈاناؤ پر واقع ہے۔ باشندگان مراوی شہر کو مراناؤ کہا جاتا ہے اور یہ مراناؤ زبان بولتے ہیں۔ اس شہر کو ٹھنڈے موسم اور بلند سطح مرتفع پر واقع ہونے کی وجہ سے موسم گرما کا جنوبی دار الحکومت بھی کہا جاتا ہے۔[4]

جغرافیہ[ترمیم]

مراوی شہر کا کل زمینی رقبہ 8,755 ہیکٹر (21,630 ایکڑ) ہے۔[5] یہ دریائے لاناؤ کے ساحل پر واقع ہے اور اس خطہ تک پھیلا ہوا ہے جہاں سے آگس ندی شروع ہوتی ہے۔

موسم[ترمیم]

مراوی شہر دریائے لاناؤ سے 2,300 فٹ (700 م) بلندی پر واقع ہے۔[2] اس سطح مرتفع پر واقع ہونے کی وجہ سے مراوی کا موسم ٹھنڈا اور فرحت بخش ہوتا ہے، نیز سال بھر وقتاً فوقتاً بارش کی وجہ سے موسم میں حدت زیادہ نہیں ہوتی۔

آبادی[ترمیم]

2007ء کی مردم شماری کے مطابق مراوی شہر کو شہری علاقہ کا درجہ دیا گیا ہے اور آبادی 177,391 افراد پر مشتمل ہے۔

ثقافت[ترمیم]

مذہب[ترمیم]

مراوی شہر مسلم اکثریت والا علاقہ ہے جہاں 90 فیصد مسلم آبادی ہے۔ نشہ آور اشیاء اور جوا قانوناً ممنوع ہے، تاہم غیر مسلم آبادی اس قانون سے مستثنی ہے۔

زبان[ترمیم]

مراوی شہر میں مراناؤ سب سے زیادہ بولی جانی والی زبان ہے۔ جبکہ مقامی باشندگان کچھ حد تک انگریزی سے بھی واقف ہوتے ہیں۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Province: Lanao del Sur". Philippine Standard Geographic Code Interactive. Retrieved on 2012-05-21.
  2. ^ ا ب "Marawi City terrain". Google Maps. Retrieved on 2012-01-27.
  3. "2010 Census of Population and Houseing", pg. 21. National Statistics Office of the Philippines. Retrieved on 2012-05-21.
  4. Administrator (2010-06-04). "Islamic City of Marawi" آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ armm.gov.ph (Error: unknown archive URL). Government of the Autonomous Region of Muslim Mindanao Website. Retrieved on 2012-01-27.
  5. "Province: Lanao del Sur" آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ nscb.gov.ph (Error: unknown archive URL). PSGC Interactive - NSCB. Retrieved on 2012-01-27.