مریخ نجوم میں

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

علم نجوم میں مریخ کو جلاد فلک کہا جاتا ہے۔ اسے فارسی میں بہرام، ہندی میں منگل جبکہ سنسکرت میں کوجا کہتے ہیں۔ مریخ قوت و جارحیت اور حرکت کا علم بردار ہے۔ یہ اولیت پسندی، بے خوفی اور چیلنج قبول کرنے کی فطرت ودیعت کرتا ہے۔

اگرچہ مریخ فطرطاً نحس ہے مگر وہ افراد جن کے پیدائشی زائچہ میں برج حمل، برج سرطان، برج اسد یا برج عقرب طالع ہوں ان کے لیے خاص طور پر سعد ہے۔ زائچہ میں باقوت ہو تو مولود کو جرات مند، زبردست جسمانی قوت کا مظہر، صاف گو بیباک، حکام بالا کا دوست اور بااختیار بناتاہے۔ اگر ضعیف ہو تو سخت دل، طنز و تشنع کرنے والا، ظالم، اذیت پسند اور فضول خرچ بناتا ہے۔ آتش زدگی، دہشت گردی اور بارود سے نقصان کا خطرہ رہتا ہے۔

مراتب اور تعلقات[ترمیم]

منسوبات[ترمیم]

  • جنس : مذکر
  • یوم : منگل
  • سمت : جنوب
  • رنگ : سرخ
  • پتھر : مرجان، مونگا
  • دھات : کچا سونا، اسٹیل
  • ذائقہ : تیزابی، کڑوا
  • اعضا : پتہ، اعضائے رئیسہ، خون
  • رشتہ : بھائی
  • پیشے : فوجی، پولیس، میکینک، قصاب، لوہار، سرجن، جاسوس، کھلاڑی

بیرونی روابط[ترمیم]