مسعود الرحمان عثمانی

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مسعود الرحمان عثمانی
معلومات شخصیت
تاریخ وفات 5 جنوری 2024ء   ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

مسعود الرحمٰن عثمانی (وفات 5 جنوری 2024ء)، ایک پاکستانی اسلامی اسکالر تھے جنھوں نے اپنی موت تک سنی علما کونسل [1] اور اہل سنت والجماعت کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دیں۔ انھیں 5 جنوری 2024ء کو اسلام آباد میں چند نامعلوم افراد نے گولی مار دی ۔ [2] [3] [4] وہ اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن بھی رہے، جو حکومت پاکستان کی ایک آئینی تنظیم ہے۔ [1] عثمانی کو اپریل 2018ء میں تھانہ کورال کے علاقے شریف آباد سے نامعلوم افراد نے گرفتار کیا تھا۔ ان کی گمشدگی کے بعد ان کے حامیوں نے اسلام آباد ایکسپریس وے کو بلاک کر دیا تھا۔ [5]

قتل[ترمیم]

مسعود الرحمان عثمانی کو 5 جنوری 2024ء کو کالعدم شیعہ تنظیم کے مسلح افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔ انھیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انھیں مردہ قرار دیا۔ [6]

تحقیقات[ترمیم]

واقعے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش شروع کر دی گئی۔ ملزمین قیصر عباس، یاور عباس، مجتبی علی اور فریاد علی کو گرفتار کر لیا گیا ہے.۔ [7]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ^ ا ب Web Desk (2024-01-05)۔ "Sunni Ulema Council leader Allama Masood-ur-Rehman Usmani shot dead"۔ Hum NEWS (بزبان انگریزی)۔ 05 جنوری 2024 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 جنوری 2024 
  2. "Sunni Ulema Council leader Masood Usmani killed in Islamabad"۔ 5 January 2024 
  3. "اسلام آباد فائرنگ میں سنی علماء کونسل کے رہنما مولانا مسعود الرحمان شہید" [Sunni Ulema Council leader Maulana Masoodur Rehman martyred in Islamabad firing]۔ 5 January 2024 
  4. "اسلام آباد میں گاڑی پر فائرنگ، سنی علما کونسل کے رہنما مولانا مسعود الرحمان جاں بحق" [Sunni Ulema Council leader Maulana Masoodur Rehman was killed in a shooting at a vehicle in Islamabad] 
  5. "ASWJ protesters block Islamabad expressway after party leader 'goes missing'"۔ 2 April 2018 
  6. "Maulana Masood ur Rehman Usmani gunned down in Islamabad"۔ 5 January 2024 
  7. "Maulana Masood ur Rehman Usmani gunned down in Islamabad"۔ 5 January 2024