مسٹر بین

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش
مسٹر بین بیک ٹو سکول کا ایک منظر


مسٹر بین (انگریزی: Mr. Bean) آدھے گھنٹے کی چودہ قسطوں پر مشتمل برطانوی کامیڈی ٹیلیویژن کا سلسلہ وار ڈرامہ کا نام ہے جس میں مرکزی کردار روان ایٹکنسن (Rowan Atkinson) نے ادا کیا۔ ڈرامہ کی تحریر روان ایٹکنسن، روبن ڈریسکول (Robin Driscollرچرڈ کرٹس (Richard Curtis) اور بن ایلٹن (Ben Elton) نے کی۔ مرکزی کردار کے نام سے نشر ہونے والے اس ڈرامہ کی پہلی قسط یکم جنوری 1990ء کو نشر کی گئي اور آخری قسط گڈ نائٹ مسٹر بین (Goodnight, Mr. Bean) کے نام سے اکتیس اکتوبر 1995ء کو نشر ہوئی۔

ڈرامہ مسٹر بین کو ایک ایسے آدمی کی صورت میں پیش کرتا ہے جسکا ذہن بچوں والا ہے، اور دکھاتا ہے کہ روزمرہ کے معاملات کو حل کرنے میں وہ کس طرح مشکلات کا شکار ہوتا ہے۔ ڈرامہ نے پانچ سالہ عرصہ میں نہ صرف برطانوی ٹی وی شائقین کی بہت بڑی تعداد کو راغب کیا بلکہ کئي بین الاقوامی ایوارڈ بھی حاصل کیے جن میں روز دا اور (Rose d'Or) بھی شامل ہے۔ کھیل نہ صرف بذات خود مشہور ہوا، بلکہ اس کے مرکزی خیال پر دو فلمیں اور ایک کارٹون سیریز بھی بنائی گئی ہے۔


یوٹیوب اور گوگل ویڈیو پر مسٹر بین ڈرامہ کے تراشے[ترمیم]