مندرجات کا رخ کریں

مطلع مستقیم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
کرہ سماوی میں مطلع مستقیم اور میل (فلکیات). اعتدال ربیعی میں خط استوا سماوی (نیلا)، دائرۃ البروج (سرخ)، مطلع مستقیم خط استوا سماوی کے ساتھ ابتدائی سمت (نقطہ اعتدال ربیعی) سے مشرقی جانب ماپا جاتا ہے.

مطلع مستقیم (انگریزی: Right Ascension) یا مطلع استوائی علامت (α)، ایک زاویائی فاصلہ ہے جو خط استوا سماوی کے ساتھ نقطہ اعتدال ربیعی سے مشرقی جانب ماپا جاتا ہے۔ مطلع مستقیم اور میل (فلکیات)، استوائی متناسق نظام میں کرہ سماوی پر کسی نقطہ یا جرم سماوی کا مقام یا محل وقوع کا تعین کرتا ہے۔

وضاحت

[ترمیم]
کرہ سماوی کے باہر مطلع مستقیم (نیلا) اور میل (فلکیات) (سبز) دیکھا جا سکتا ہے.

سماوی مطلع مستقیم زمین کے جغرافیائی طول بلد کے مترادف ہے، دونوں خط استوا کے ابتدائی سمت، مبدا (نقطہ صفر) سے ماپے جاتے ہیں۔ مطلع مستقیم، نقطہ اعتدال ربیعی (جسے نقطہ اول حمل (انگریزی: First point of Arise) بھی کہا جاتا ہے) سے ناپا جاتا ہے، یہ وہ نقطہ ہے جہاں دائرۃ البروج خط استوا سماوی کو قطع کرتا ہے دوسرے الفاظ میں یہ وہ مقام یا نقطہ ہے جہاں سورج اعتدال ربیعی کے دوران جنوب سے شمال کی طرف جاتے ہوئے خط استوا سماوی کو قطع کرتا ہے۔ موجودہ دور میں یہ نقطہ مجمع النجوم حوت (مجمع النجوم) میں واقع ہے۔ اسے زاویہ کے کسی بھی اکائی سے ناپا جا سکتا ہے لیکن عام طور پر اسے گھنٹہ (h)، دقیقہ (وقت) (m) اور ثانیہ (s) میں ناپا جاتا ہے جس میں ایک چکر 24 گھنٹوں کا ہوتا ہے۔

مزید دیکھیے

[ترمیم]