معاہدہ پورندر (1665ء)

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(معاہدہ پوراندر (1665ء) سے رجوع مکرر)
جے سنگھ اول، سپہ سالار مغل فوج
شیواجی، مرہٹہ سلطنت کا بانی

معاہدہ پوراندر (1665ء) مغلیہ سلطنت کے سپہ سالار جے سنگھ اول اور مرہٹہ سلطنت کے بانی شیواجی کے مابین 11 جون 1665ء کو طے پایا۔

پس منظر[ترمیم]

مغل فوج کے سپہ سالار جے سنگھ اول نے 1665ء میں قلعہ پوراندر کا محاصرہ کر لیا تو مرہٹہ فوجیں قلعہ بند ہوگئیں۔ مغل فوج کے محاصرے نے شیواجی کو ایک معاہدے پر مجبور کر دیا۔ اِس معاہدے سے مرہٹہ سلطنت اور شیواجی کو بہت نقصان پہنچایا۔ یہ معاہدہ 11 جون 1665ء کو قلعہ پوراندر میں طے پایا۔ اِس معاہدے کے تحت شیواجی کی آگرہ آمد کو یقینی بنادیا گیا تاکہ وہ مغل شہنشاہ اورنگزیب عالمگیر کے دربار میں خود حاضر ہو۔

معاہدے کی شرائط[ترمیم]

  • [[شیواجی] معاہدہ کے مطابق اپنے 23 قلعے اور قریب چار لاکھ ہون کی سالانہ آمدنی کی زمین مغلوں کو دینے کے لیے راضی ہو گیا.
  • شیواجی کو ہر حال میں مغل فوج کو امداد فراہم کرنا ہوگی، جہاں مغل فوج کو ضرورت ہو۔
  • شیواجی کا بیٹا سامبھاجی پانچ ہزاری مغل منصب داری پر فائز ہوگا۔
  • اگر شیواجی کونکن کے علاقے کا جو بیجاپور سلطنت کا حصہ ہے، مطالبہ کرے تو اُسے مغلیہ سلطنت کو 40 لاکھ روپیہ بطور معاوضہ ادا کرنا ہوں گے۔