معلم

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی، تلاش

تعلیم میں، معلم وہ ہے جو کہ متعلم کی مدد و معاونت و رہنمائی کرتاہے۔ ابتدائی اور ثانوی درجے کے مدارس، اسکول، کالجوں یا پھر جامعات غرض یہ کہ درس گاہ کوئی بھی ہو، معلم کے بغیر درس گاہوں کا تقدس بالکل ایسا ہی ہے، جیسا کہ ماں کے بغیر گھر۔ ایک معلم سیکھنے کے عمل میں انتہائی موثر و مستند راہبر ثابت ہوتا ہے۔ مذکر کے لئے معلم اور مونث کے لئے معلمہ کا صیغہ استعمال کیا جاتا ہے۔ کسی بھی معاشرے میں معلم کا کردار طرزِ معاشرت پر منحصر ہوتا ہے۔ بہت سے معاشروں میں معلم یا معلمہ کو صرف تعلیمی مضامین پڑھانے کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے تاہم ایک معلم کے فرائض میں اور بھی بہت سے چیزیں شامل ہیں جیسا کہ ہدایات، پیشہ ورانہ تربیت، سماجی بہبود کا شعور اور زندگی میں کامیابی کے لئے ضروری دیگر ضروری صلاحیتیں۔ یہ پیشہ اپنی کے پیشِ نظر نہایت مقدس اور باعزت سمجھا جاتا ہے کیونکہ ایک معلم بچوں کی اچھی تربیت اور تعلیم دے اپنی قوم کے مستقبل کی تعمیر کر رہا ہوتا ہے۔

‘‘http://ur.wikipedia.org/w/index.php?title=معلم&oldid=724216’’ مستعادہ منجانب