پیٹرک

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(مقدس پیٹرک سے رجوع مکرر)
Jump to navigation Jump to search
مقدس پیٹرک
Saint Patrick Catholic Church (Junction City, Ohio) - stained glass, Saint Patrick - detail.jpg
سینٹ پیٹرکس گرجا گھر، جنکشن سٹی، اوہائیو میں موجود پیٹرک کے رنگ دار شیشے کی کھڑکی۔
پیدائش رومی برطانیہ
محترم در رومی کاتھولک کلیسیا
مشرقی کیتھولک کے کلیسیا
مشرقی راسخُ الاعتقاد کلیسیا
انگلیکان کمیونین
لوتھریت
مزار آرماہ، شمالی آئرلینڈ
گلاسٹنبری ایبی، انگلستان
تہوار 17 مارچ (سینٹ پیٹرکس ڈے)
سرپرستی تمام آئرلینڈ

مقدس پیٹرک (لاطینی: Patricius؛ آئرش: Pádraig ؛[ˈpˠa:d̪ˠɾˠəɟ]؛ ویلش: Padrig) پانچویں صدی میں آئر لینڈ کے لیے ایک انگریزی مشنری اور رسول تھے اور پیٹرک کو آئرلینڈ میں سرپرست بزرگ کا درجہ حاصل ہے۔ 387ء میں مقدس پیٹرک رومی برطانیہ میں پیدا ہوئے اور انہیں آئرستانی پاگان اغوا کر کے غلام کی حیثیت سے آئرلینڈ لے گئے تھے جہاں ان کو چھ سالوں تک غلام بنا کر رکھا گیا۔ اس وقت کے دوران میں انھوں نے آئرلینڈ کی عوام میں ایک نئی روح پھونکی۔ جب وہ فرار ہوکر اپنے گھر اور خاندان پہنچے تو انہوں نے قسم کھائی کہ آئرلینڈ کی سر زمین کو پاگانیت کے شر سے نجات دلا کر ہی رہیں گے اور انہوں نے ایک طویل جدوجہد کے بعد اس سرزمین پر مسیحی تعلیمی ادارے قائم کیے اور یہاں کی آبادی کو یسوع مسیح کی تعلیمات سے روشناس کرایا۔ کچھ عرصے بعد 17 مارچ 461ء میں وفات پاگئے اور مقدس پیٹرک کو ڈاؤن پیٹرک موجودہ شمالی آئرلینڈ میں دفنایا گیا۔[1]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. سینٹ پیٹرک، دائرۃ المعارف بریطانیکا۔ اخذ کردہ بتاریخ 26 اگست 2017ء