مندرجات کا رخ کریں

منقف رہائشی عمارت میں آتش زدگی

متناسقات: 29°05′45″N 48°08′01″E / 29.0957°N 48.1335°E / 29.0957; 48.1335
آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
Map
عمارت کا مقام، منقف، محافظہ احمدی،
تاریخ12 جون 2024ء
متناسقات29°05′45″N 48°08′01″E / 29.0957°N 48.1335°E / 29.0957; 48.1335
قسمساختی آگ
وجہشارٹ سرکٹ
اموات50
زخمی56

12 جون 2024ء کو، کویت کے محافظہ احمدی میں منقف میں ایک رہائشی عمارت میں صبح سویرے آگ لگ گئی، جس میں 50 تارکین وطن مزدور ہلاک ہو گئے۔[1][2] زیادہ تر ہلاکتیں آگ کے دھویں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئیں، جبکہ دیگر گرنے سے شدید زخمی ہوئے۔ آگ لگنے کے بعد عمارت کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا۔[3]

حادثہ[ترمیم]

آگ لگنے کی اطلاع 06:00 عربی معیاری وقت (03:00 گرینوچ معیاری وقت) پر چھ منزلہ رہائشی عمارت کے گراؤنڈ فلور پر لگی جس میں 196 مزدور رہتے تھے۔ آگ لگنے کے وقت عمارت میں "بڑی تعداد" لوگ موجود تھے۔[4]

متاثرین[ترمیم]

پچاس افراد ہلاک اور کم از کم پچاس زخمی ہوئے جنھیں ہسپتال لے جایا گیا۔ سبھی تارکین وطن مزدور تھے، جن میں اکثریت ہندوستان سے تھی۔[5]

حادثے کے بعد[ترمیم]

نائب وزیر اعظم شیخ فہد یوسف الصباح نے عمارت کے مالک کی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عمارت کے معیارات کی خلاف ورزی اس تباہی کا باعث بنی۔[6][7][8]

رد عمل[ترمیم]

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے اس تباہی کو "افسوسناک" قرار دیا اور متاثرین اور ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انھوں نے وزیر اعظم ریلیف فنڈ سے متوفی بھارتی شہریوں کے خاندانوں میں ہر ایک کو 200،000 (2 لاکھ) روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔۔[8] معروف غیرملکی تاجر اور یواے ای کے لُولُو گروپ کے چیئرمین ایم اے یوسف علی نے بھی متاثرین کے کنبوں کو پانچ-پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیاہے۔ کیرلا حکومت نے بھی مہلوکین کے کنبوں کو پانچ-پانچ لاکھ روپے اور زخمیوں کو ایک-ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیاہے۔[8]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "One more Indian succumbs to injuries in Kuwait building blaze fire caused by electrical short circuit"۔ The Week (بزبان انگریزی)۔ 15 جون 2024 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جون 2024 
  2. "Kuwait Makes Three Arrests In Building Fire Tragedy That Killed 50 Foreign Workers"۔ ٹائمز ناؤ (بزبان انگریزی)۔ 2024-06-14۔ 14 جون 2024 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 14 جون 2024 
  3. Robert Greenfall (12 June 2024)۔ "Kuwait fire: Dozens dead as blaze engulfs residential block"۔ BBC۔ 13 جون 2024 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 جون 2024 
  4. Robert Greenall (13 June 2024)۔ "Forty Indians among 50 dead in Kuwait block fire"۔ BBC۔ 13 جون 2024 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 جون 2024 
  5. "At least 41 dead in fire at building housing workers in Kuwait"۔ Al Jazeera۔ 12 جون 2024 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 جون 2024 
  6. Dipanjan Roy Chaudhury (2024-06-13)۔ "Kuwait fire tragedy: Emir orders probe; authorities launch crackdown"۔ The Economic Times۔ ISSN 0013-0389۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جون 2024۔ He has ordered the arrest of the Kuwaiti landlord of the building where fire broke out. 
  7. ^ ا ب پ "کویت میں ایک عمارت میں آگ لگنے کے حادثے میں ہلاک بھارتی افراد کے جسد خاکی کو بھارتی فضائیہ کا خصوصی طیارہ لے کر کیرالہ کے شہر کوچی پہنچ گیا ہے"۔ newsonair.gov.in۔ 14 جون 2024