منو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
منو
معلومات شخصیت
بہن/بھائی

منو मनुः سمسکرتم میں انسان کے لیے فعل مصدر سے ماخوذ ہے۔ بمعنی سوچ، غور و فکر۔ ہندوستانی اساطیر میں سومبھو स्वयम्भुव Swayambhuva Manu کا بیٹا ایلا کا باپ اور خاوند ْْ ایلا منو मनुः کو نوع انسانی اور دوسرے منو मनुः اور پرجاتیوں کے والدین تسلیم کیے جاتے ہیں۔ یہ دوسرے منو मनुः ظہور کے آغاز میں سامنے آتے ہیں۔ ان کا وجود کل اشیاء کی وحدت پر مشتمل ہوتا ہے اور پھر ان میں سے ہی باقی ہر چیز نکلتی ہے۔ سشت سے مماثلت رکھتے ہیں جو چھوٹے پیمانے پر لیکن عین اسی انداز میں پرجاپتی کا کام کررتے ہیں جو چھوٹے پیمانے پر عین اسی انداز پرجاپتی کا کرتے ہیں۔ منو نوع انسانی کا مجموع ہے۔ منو تمام انسانوں کا امتزاج ہوتے ہوئے بھی ایک اکائی شعور کا حامل ہے۔ بالکل اسی طرح جیسے انسان مختلف خلیوں کا مجموعہ ہے، جن میں ہر ایک اپنی جگہ زندہ وجود ہے۔ لیکن شعور کی سطح پر انسان بطور اکائی موجود ہے۔ لیکن یہ شعور ہزاروں لاکھوں شعوروں کے امزاج کا عکاس ہے ۔ لیکن منو मनुः کوئی انفرادی وجود نہیں بلکہ انھیں کل انسانوں کی وحدت کہا جا سکتا ہے، نوع انسان جن دس پرجاپتیوں کی اولاد ہے وہ منوؤں मनुाः سے ہی نکلی ہے۔ یہ پرجاپتی مہا پرش بھی کہلاتے ہیں۔ برہما کے متعلق کہا جاتا ہے کہ اس نے خود منو मनुः کے روپ میں جنم لیا اور اپنی اصل ہیت سے وابستہ تھا۔ جب کہ اس کا مادہ روپ سو اجسام پر مشتمل تھا ۔

کسی بھی منونتر میں چودہ منو मनुः جوڑوں کی شکل میں آتے ہیں۔ ایک منو मनुः دور کے آغاز میں ایک اور کے آغاز میں ایک اور انجام پر ظہور پزیر ہوتا ہے۔ دوسرے الفاظوں میں ایک منو मनुः دور کے بیج اور دوسرا جڑ کے طور پر کام کرتا ہے۔ ان جوڑوں کے کے نام پر یوں ہیں ۔

  1. * سومبھو اور سور چشا۔
  2. * آتامی اور تماس
  3. * رائے دت اور چکشش
  4. * ویوت اور ساورن۔ دیوت انسانوں کا جد امجد ہے۔
  5. * ڈکش ساورن اور برہم ساورن
  6. * درم ساورن اور رور ساون
  7. * راؤچ اور بھوتیا

کرہ ارض پر کی حالیہ ساری آبادی کا جدا امجد دیوست ہے۔ آج کی انسانیت کی چوتھی لہر ہے اور دیوت من اس کی جڑ ہے۔ اس منو کو چوتھی لہرا یا نسانی کی نہ صرف سربراہی کرنا ہے بلکہ اسے ختم بھی کرنا ہے۔ دسرے الفاظوں میں وہ اس چوتھی نسل پر آگ اور پانی کی کارفرمائی اور عمل انگیزی کا اہتمام کرتا ہے۔ جب نصف کرہ ارض پر کی ساری آبادی ایک بڑے سیلاب میں ڈوپ چلی تھی تو اس منو نے ان میں سے کچھ بچا کر نوع انسانی کی بقائ کا کام کیا تھا۔ اس وقت دوسرا کرہ ارض کا دوسرا نیم کرہ پستی حالت تنوع اور غنودگی سے جانے کی کیفیت میں مبتلا تھا ۔

ایک اور حوالے سے منو मनुः تیسرا اصول اول اور دوسرے حوالے سے ہمارے اندر کار فرما لافانی روحانی انّا ہے۔ یہ خودی کائنات میں جاری و ساری معبود مطلق سے پھوٹی ہے۔

جڑ اور بیج منو سشتا بھی ہیں، کیوں کہ کرہ ارض پر حیات کے ایک دور کے خاتمہ پر بیج منو मनुः اس کرہ ارض پر حیات کے دوبارہ پیدا کر کے ارتقائ پزیر ہونے کی ذمہ دار جڑ منو मनुः کے ممتاثل ہے۔ ماہرین میں سمسکرتم نام منو मनुः کے معنی اور وقت کے ساتھ آنے والے تغیرات پر اختلاف رائے موجود ہے۔ بول میں مستمل لفظ من سے مشتق ہے۔ جو غور و فکر کے لے ے بھی بولا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ نوع انسانی اور بشر کے ہم معنی الفاظ بھی اس کا مصدر سمجھے جاتے ہیں۔ منس اور اس فہرست سے باہر نہیں ہیں۔

1200 ق م کی رگ وید میں باپ منو (منس) جیسی اصلاحات سے پتا چلتا ہے کہ اس میں پہلے بھی انسانی نسل کا منو سے چلنا تسلیم کیا جاتا تھا۔ ستھ برہمن کی ایک معرف کہانی میں واضح بیان کیا گیا ہے کہ انسانی نسل منو سے چلی۔ منو نے ایک مچھلی کی نصیحت پر عمل کرتے ہوئے ایک بہت بڑی کشتی بنائی اور انسانوں میں صرف اس کے کوئی زندہ نہیں رہا۔ پانیوں میں اترنے پر اس نے عبادت اور نفس کشی کو اپنا شعار بنالیا۔ اس کے نتیجہ میں ایک عورت ایلا پیدا ہوئی۔ ساری نوعِ انسانی ان دونوں کی اولاد ہے ۔

* منو پہلا انسان ہی نہیں بلکہ پہلا بادشاہ بھی تھا۔ تمام شاہی خاندان کسی نہ کسی طور منو سے جاملتے ہیں۔ اس کا اولین بیٹا اکسوکو (Aiksvaku) جو ایودھیا کا بادشاہ تھا۔ اکسوکو کے بڑے بیٹے وککسی نے اکسوکو سلطنت کی بنیاد رکھی۔ اس کی نسل سورج بنسی کہپلاتی ہے۔ اکسوکو کے دوسرے بیٹے نمی نے ودیہا (Videha) سلطنت قائم کی۔ نابھاند ست نے ویشالی کا سلسلہ حکومت قائم کیا۔ جب کہ منو کے تیسرے بیٹے سریارتی نے آننت، چوتھے بیٹے نابہاگا نے راتھر سلسلہ باشاہت قائم کیا۔ منو کی بیٹی اڈا کا بھی پردوان نامی ایک بیٹا تھا۔ اس نے پراتھستان میں ایلا سلسلہ نامی باشاہت قائم کی۔ اردشی نامی اپسرا کے ساتھ پردوان کی محبت سنسکرت ادب میں محبت کی مقبول ترین داستانوں میں سے ایک ہے۔ ست پنتھ برہمن سے پتہ چلتا ہے کہ قربانی کی پہلی آگ بھی منو نے روشن کی تھی۔ آپستمب دھرم سوتر کے مطابق منو نے ہی عبادت کا آغاز سوختہ قربانی سے کیا۔ اس کی نسل ہون کی رسم اپنے جد کے اتباع میں ادا کرتی ہے۔ مرنے والے کے متعلق رسوم میں سے اہل شرادھ کو بھی منو سے منسوب کیا جاتا ہے۔

علاوہ ازیں منو نے سماجی اور اخلاقی قواعد و ضوابط کا آغاز بھی کیا تھا۔ مختلف کتب میں دھرم کے متعلق بیانات کو بھی منو سے منسوب کیا جاتا ہے۔ اسحوالے سے دیکھا جائے تو وہ رشی بھی ہے جس نے مصدقہ ترین سھرم شاستر متکشف کیے ۔

حوالہ جات[ترمیم]