مواد

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

مواد کا لفظ اردو میں عام طور پر material کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور اس کو عموماً (اور سَہواً) بطور واحد جانا جاتا ہے؛ اصل میں مواد کا لفظ مادہ کی جمع ہے۔ لفظ مواد کے متعدد معانی ہوتے ہیں؛ عموماً اردو میں مواد سے مراد یا تو، زخم میں پیدا ہونے والا مادہ ہوتا ہے یا پھر اس سے مراد کسی بھی چیز کی تکمیل سے پہلے اس کے خام مال کی ہوتی ہے اور اس بعد الذکر مفہوم کی وجہ سے ہی یہ انگریزی کے لفظ material کا متبادل لیا گیا ہے۔[1] اب رہا سوال materials کے لیے متبادل کا تو اس کے لیے چونکہ لفظ مواد، جمع ہونے کے باوجود material کے لیے مستعمل ہے اس لیے اس کی جمع الجمع، امواد کو materials کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مزید دیکھیے[ترمیم]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. ایک اردو آن لائن لغت میں مواد کا اندراج۔