تبادلۂ خیال صارف:Arif80s/Flow Archive 1 پر موضوع

Hindustanilanguage (تبادلۂ خیالشراکتیں)

عالی جناب!

بہت ہی عمدہ! آپ عقابی نظر اور غیرمعمولی ادبی ذوق رکھتے ہیں۔

ذیل میں یوکرین سے متعلق مضامین درج ہیں:

https://meta.wikimedia.org/wiki/Wikimedia_CEE_Spring_2016/Structure/Ukraine

اس فہرست میں سے کلچر اور سوسائٹی کے کوئی بیس مضامین کا آپ انتخاب کیجیے۔اس جدید فہرست کو اپنے ریتخانے یا ذیلی صفحے پر نوٹ کرلیجیے (بغیر اصل صفحہ کی ترمیم کیے)۔ اگر ہمارے یوکرینی ساتھیوں کو منظور ہوگا تو ہم ایک طے شدہ معاہدے کے تحت ان سے پہلے کے بیس مضامین کا ترجمہ ان کی زبان میں کرنے کو کہیں گے جبکہ آپ کے منتخب کردہ بیس مضامین کو ہم دوںوں اردو میں ترجمہ کریں گے۔ میں تو خود اس سلسلے میں دس مضامین کا ترجمہ کرنے تیار ہوں۔

Hindustanilanguage (تبادلۂ خیالشراکتیں)

عارف بھائی، آداب

امید کہ آپ بہ خیروعافیت ہوں گے۔

گزارش ہے کہ آپ اوپر کے موضوع کا جلدی ہی جواب دیں۔ اس سے فائدہ یہ ہوگا کہ ہم یوکرینی تہذیب کو یہاں متعارف کر سکیں گے جبکہ وہ لوگ اردو زبان و تہذیب سے واقف ہوں گے۔

Arif80s (تبادلۂ خیالشراکتیں)

محترم مزمل الدین بھائی تاخیر کے لیے معذرت۔ دراصل میں فیصلہ نہیں کر پا رہا تھا کہ کون سا مضمون میں ترجمہ کر سکتا ہوں کون سا نہیں۔ میں اس وقت بھی کوئی فیصلہ نہیں کرسکا ہوں۔ کیا یہ نہیں ہوسکتا کہ ہم اس فہرست میں کوئی بھی منتخب کرکے ترجمہ کریں؟ کیا ہمیں اس فہرست میں سے کچھ مضامین منتخب کرنا ضروری ہیں؟ اب آپ ہی میری رہنمائی کریں۔

Hindustanilanguage (تبادلۂ خیالشراکتیں)

بھائی صاحب، فریق ثانی سے اپنا کام کروانے کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ ہم بتائیں کہ ہم کیا کرنا چاہتے ہیں۔ اگر آپ کہیں تو فہرست سازی کا یہ کام میں کردیتا ہوں۔ مگربعد کی محنت ہم دونوں کو کرنا ہوگا۔ جب ہم یہ باتیں طے کریں، تو دیکھتے ہیں کہ یہ لوگ کیا چاہتے ہیں۔ پھر اشتراک کا عمل انشاء اللہ پکا ہو سکے گا۔

Arif80s (تبادلۂ خیالشراکتیں)

محترم مزمل بھائی یہ کام آپ ہی کر دیں۔ اگر اس فہرست میں کچھ ادبی شخصیات بھی ہوں تو بہتر ہے۔ بات آگے بڑھ جائے تو باقی چیزیں بعد میں دیکھ لیں گے۔ آپ بسم اللہ کریں۔ شکریہ

ابنِ ضیا (تبادلۂ خیالشراکتیں)

دخل در معقولات کے لیے معذرت۔

میرے خیال میں درج ذیل مضامین کو زیر غور لایا جاسکتا ہے:

یہ مضامین نہ صرف یوکرین کے بارے میں بنیادی معلومات اور آگاہی کے لیے لازمی ہیں، بلکہ ان میں سے بیشتر حجم کے اعتبار سے طویل بھی نہیں۔ اگر اس منصوبے کے حوالے سے میرے لائق کوئی خدمت ہو تو ضرور اطلاع کیجیے گا۔ شکریہ :)

Arif80s (تبادلۂ خیالشراکتیں)

محترم ابنِ ضیا بھائی بہت خوب، آپ کی فہرست بہت اچھی ہے۔ امید ہے کہ آپ اس ترمیمی مہم میں ہمارے ساتھ ہوں گے۔ محترم مزمل صاحب سے بھی گزارش ہے کہ اس فہرست پر نظر ڈالیں۔

Hindustanilanguage (تبادلۂ خیالشراکتیں)

ہماری اس گفتگو کے بعد روانہ کردہ ای میل:

Hi Vira and Bohdan

Hope both of you are fine.

Last full month we were preoccupied with the WikiConference_India_2016 and Punjab_Edit-a-thon:

https://meta.wikimedia.org/wiki/WikiConference_India_2016/Punjab_Edit-a-thon

We are now focusing on  Urdu-Ukrainian collaboration.

In this context, We've created a list of 20 very important articles for Urdu culture on English Wikipedia:

https://en.wikipedia.org/wiki/User:Hindustanilanguage/List_of_Urdu-related_articles

Your last email highlights the important articles on Ukraine. However, one of my colleagues has come up with list (subject to approval from your side - especially both of you) of articles what he considers to be crucial for Ukranian culture:

https://en.wikipedia.org/wiki/User:Hindustanilanguage/sandbox2

I request you to please go thru both the lists and do let us know your views. Once we finalize the lists, we can embark on our mutual collaborative work.

Best,

Muzammil

Arif80s (تبادلۂ خیالشراکتیں)

اعلیٰ محترم مزمل الدین بھائی۔

Hindustanilanguage (تبادلۂ خیالشراکتیں)

مجھے یوکرین والوں سے یہ جواب ملا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ ایک مثبت پیش رفت ہے اور اس کا جواب میں ہماری جانب سے منظوری اور ایک منصوبہ صفحہ کی تیاری شروع کرنا چاہوں گا (اگر آپ مناسب سمجھیں)۔ اس کے علاوہ کچھ اور پہلو پر آپ کچھ کہنا چاہیں تو کہ سکتے ہیں۔ ای میل کا متن حاضر ہے:

Hi Muzammil,

In Ukrainian community we once had a discussion on which articles are more interesting to the foreign readers, either general or specific. We did not end with one view.

In the list you made most of the articles are general and I'd suggest several specific ones (like about the persons: Petro Poroshenko, Oleksandr Usyk or Jamala​)​ but I have no idea what Urdu people will look for in Wikipedia if they are interested in Ukraine :) So it's mostly up to you to decide what articles to include.

By the way, there are enwiki articles that need clarification in sources or are outdated and have respective templates. Be careful with them, I cannot promise that we will update them soon.

​Best regards,

Vira

Arif80s (تبادلۂ خیالشراکتیں)

بہت اعلیٰ محترم سید مزمل الدین بھائی، معاملات مثبت سمت میں جارہے ہیں۔ آپ جب چاہیں مہم کا صفحہ بنا سکتے ہیں۔ میں ساتھ ہی ساتھ محترم و مکرم صاحبانِ علم و فضل حضرات محترم طاہر محمود، محترم محمد شعیب، محترم عبید رضا،محترم ابن ضیا، محترم عثمان خان، محترم امین اکبر، محترم محمد افضل، محترم رحمت عزیز چترالی افضل اور محترم ڈاکٹر سنجری سے بھی گزارش کروں گا کہ وہ اردو-یوکرینی ویکیپیڈیا اشتراک 2016ء کا حصہ بنیں۔ شکریہ

ابنِ ضیا (تبادلۂ خیالشراکتیں)

خوب!

مزمل بھائی، اگر انھیں ان مضامین کے انتخاب کے حوالے سے مطمئن کرنا مقصود ہو تو ان عمومی مضامین کے انتخاب کے مقصد کی وضاحت کی جاسکتی ہے۔ مقصد یہ تھا کہ یہ مضامین یوکرین کے حوالے سے بالکل بنیادی معلومات کا احاطہ کرتے ہیں اور یوکرین کے بارے میں جاننے والا شخص یا اس ملک کا سفر کرنے کا خواہش مند سب سے پہلے یہی بنیادی حالات جاننا چاہے گا کہ وہاں تعلیم، ذرائع نقل و حمل، پکوان، سیاست، اور کھیل وغیرہ کے کیا حالات ہیں۔

باقی، منصوبہ شروع ہولینے دیں، ان شاء اللہ ضرور حصہ ڈالوں گا۔

شکریہ۔

"یوکرین سے متعلق مضامین کا انتخاب" کا جواب دیں