مندرجات کا رخ کریں

تبادلۂ خیال صارف:Arif80s/Flow Archive 1 پر موضوع

Hindustanilanguage (تبادلۂ خیالشراکتیں)

آداب!

پچھلے کچھ ہفتوں سے جیساکہ آپ سے میں گفتگو کررہا تھا، اس مہینے اردو یوکرینی اشتراک کا منصوبہ رواں ہے۔ یہ منصوبہ صفحہ ہے۔

اب تک میں تنہا چار مضامین مکمل کر چکا ہوں۔ آپ سے بھی مودبانہ گزارش ہے کہ منصوبہ صفحہ کےتجویز کردہ ترجمے کے اصول کے تحت اپنا گراں قدر تعاون دیں۔

Arif80s (تبادلۂ خیالشراکتیں)

محترم مزمل صاحب، قلیل مدت میں چار اہم مضامین کی تکمیل پر آپ کو مبارکباد ہو۔ آپ حقیقتاً اردو کے لشکر کے سالار اعظم ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر اردو اور اردو ویکیپیڈیا کے فروغ کے لئے آپ کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ خاص کر موجودہ اردو-یوکرینی ترمیمی مہم اس کی بہترین مثال ہیں۔ میرے طرف اس سلسلے  میں تاخیرکے لئے معذرت، در اصل میرا رجحان کچھ عرصے سے ترجمہ کی طرف نہیں ہے۔ National Art Museum of Ukraine شروع کرنے جا رہا ہوں۔ شکریہ

Hindustanilanguage (تبادلۂ خیالشراکتیں)

عالی جناب! بہت نوازش اور کرم کہ آپ نے ناچیز کے کہنے پرNational Art Museum of Ukraine پر مضمون شروع کیا۔ اس پر اب بھی کام جاری کا سانچہ لگا ہے۔ چونکہ وقت کافی گزر چکا ہے، اس لیے عرض گزار ہوں کہ اگر مزاج گرامی ٹھیک ہوں تو آپ اسے جلد از جلد مکمل فرما دیں۔ بہ صورت دیگر اگلے چار چھ دن بعد غریب خاکسار حاضر خدمت ہے۔

Arif80s (تبادلۂ خیالشراکتیں)

محترم مزمل صاحب معافی چاہتا ہوں کہ آپ کو تنہا بہت سے مضمامین مکمل کرنے پڑے۔ کچھ وقت دیں میں مذکورہ مضمون اضافہ کرتا ہوں۔ آپ کے گراں قدر خلوص اور تعاون کا شکریہ

"اردو یوکرینی اشتراک" کا جواب دیں