مولوی نذیر گروہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
مولوی نذیر

مولوی نذیر جنوبی وزیرستان کے وزیری قبائل کے ایک مضبوط کمانڈ رہیں اور پاکستان نواز خیال کیے جاتے ہیں۔2005ء اور 2006ء میں وانا سے ازبکوں کا صفایا کرچکے ہیں۔ پاکستان میں کسی بھی کارروائی کے سخت مخالف بتائے جاتے ہیں تاہم اس گروپ نے اپنے اوپر تواتر سے ہونے والے امریکی ڈرون حملوں کے باعث 25 جون 2009ء حکومت پاکستان سے ہونے والے امن معاہدے کو ختم کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ اس وقت تک سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنائیں گے جب تک علاقے میں امریکی ڈرون حملے بند نہیں ہوجاتے۔