مِحقِنَہ

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
یہاں جائیں: رہنمائی، تلاش کریں

محقنہ کی اصطلاح طب و حکمت میں ایک ایسے طبی آلہ کے لیے اختیار کی جاتی ہے کہ جو حقنہ (injection) لگانے کی خاطر استعمال کی جاتا ہو۔ اس کو انگریزی میں syringe یا سرنج کہا جاتا ہے۔ اس طبی آلہ میں نلی نما اسطوانہ (cylinder) ہوتا ہے جس کے اندر ایک اور اسطوانہ ہوتا ہے اس طرح کہ اندر والا اسطوانہ باہر نلی نما اسطوانے کے اندر اور باہر حرکت کرسکتا ہے۔ اندر والا اسطوانہ اصل میں ایک فشارہ مضخت (piston pump) کے طور پر کام کرتا ہے اور اس کی اوپر والے اسطوانہ کے اندر غوطہ لگانے کی مماثلت سے ہی اس کو غواص (plunger) بھی کہا جاتا ہے۔ جب یہ غواص باہر کی جانب کھینچا جاتا ہے تو اس کی وجہ سے محقنہ کے اندر ایک خلا پیدا ہوجاتا ہے جو اگلے سرے پر موجود سوراخ میں لگی سوئی کی مدد سے مایع (دوا) کو کھینچ کر اندر بھر لیتا ہے، پھر جب اس سوئی کو جلد کے راستے (عام طور پر یہی راستہ استعمال ہوتا ہے، مگر ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا) جسم میں داخل کر کے غواص کو دبایا جاتا ہے تو وہ دوا کو جسم میں فشار سے داخل (pump) کر دیتا ہے۔