مہا رشی مہیش یوگی
مہا رشی مہیش یوگی | |
---|---|
مہا رشی مہیش یوگی، 1978 | |
ذاتی | |
پیدائش | مہیش پرساد ورما 12 جنوری 1918 |
وفات | 5 فروری 2008 | (عمر 90 سال)
مذہب | ہندومت |
قومیت | بھارتی |
بانئ | Transcendental Meditation movement Global Country of World Peace |
فلسفہ | Transcendental Meditation |
مرتبہ | |
گرو | Brahmananda Saraswati |
مغربی دنیا کو’یوگ‘ اور ’دھیان‘ سے متعارف کرانے والے ہند نژاد روحانی گرو۔ مہا رشی یوگی کی پیدائش ہندستان کی ریاست مدھیہ پردیش (اب چھتیس گڑھ) میں 12 جنوری 1917ء کو ہوئی تھی اور روحانی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل انھوں نے طبی علم حاصل کیا تھا۔
یوگ کی تعلیم
[ترمیم]تعلیم حاصل کرنے کے بعد انیس سو چالیس اور پچاس کے عشرے میں وہ ہمالیہ میں اپنے گرو دیو سے یوگ کی تعلیم حاصل کی اور یوگی بن کر روحانی دنیا کے لیے اپنے آپ کو وقف کر دیا۔
یوگ کا پرچار
[ترمیم]رشی نے یوگ اور دھیان کے ذریعہ بہتر صحت اور روحانی تعلیم کے وعدے کے ساتھ یوگ کی دنیا میں قدم رکھا اور ان سے بڑی تعداد میں مشہور شخصیتیں منسلک ہوئیں۔ وہ ایک خاص قسم کے یوگ ’ٹرانسینڈل میڈیٹشن‘ کراتے تھے جو ایک دماغی ورزش ہے جس سے انسان اپنی شعور کی تہوں تک پہنچ سکتا ہے۔
امریکا میں یوگ
[ترمیم]مہا رشی نے یوگ کی اپنی تکنیک کو 1959 میں امریکا میں متعارف کرایا تھاکہ لیکن 1968 سے پہلے یہ دنیا میں مقبول نہیں ہو سکا تھا۔ جب ’ہپی تحریک‘ کے دوران بیٹلز ہندوستان آئے تو وہ ان سے متاثر ہو گئے اور اس کے ساتھ ہی گرو بھی پوری دنیا میں مقبول ہوگيے لیکن بعد میں بینڈ نے ان سے ناتا توڑ لیا۔
فلاحی کام
[ترمیم]دنیا کے کئی ممالک میں تعلیم، تجارت اور فلاح و بہبود کے اداروں میں اعصابی تناؤ سے نجات کے لیے لوگ اس یوگ کو اپناتے رہے اور پوری دنیا میں ان کے مریدوں کی تعداد تقریباً پچاس لاکھ ہے۔ مہا رشی نے یوگ کی تعلیم اور عطیات سے ملنے والی رقوم سے نیدر لینڈ سمیت دنیا کے متعدد مقامات پر کئی ’امن محل‘ یعنی میڈیٹیشن سنٹرز کھولے اور کئی یونیورسٹیاں بھی قائم کیں۔
- اکیسویں صدی کے ہندو مذہبی رہنما
- بھارتی مذہبی رہنما
- بھارتی ہندو
- بھارتی ہندو روحانی گرو
- بھارتی ہندو سنت
- بھگود گیتا کے مترجمین
- بندوستانی ہندو سنت
- بیٹلز
- بیسویں صدی کے ہندو مذہبی رہنما
- تارک الدنیا شخصیات
- جبل پور کی شخصیات
- فاضل جامعہ الہٰ آباد
- نئی مذہبی تحریکوں کے بانی
- ہندو سنت
- یوگ
- یوگی
- 1918ء کی پیدائشیں
- 2008ء کی وفیات
- عمر کے تنازعات
- روحانی اعمال
- 12 جنوری کی پیدائشیں
- بھارتی مضمون نگار
- بھارتی ارب پتی
- بیسویں صدی کے بھارتی مصنفین
- نیدرلینڈز میں موت
- 1917ء کی پیدائشیں
- مدھیہ پردیش کی شخصیات
- بیسویں صدی کے فلسفی
- ہندوستانی فلسفہ