مندرجات کا رخ کریں

میلو ویادو

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

میلو ویادو (انگریزی: Millau Viaduct، فرانسیسی:le Viaduc de Millau لی ویادو دمیلو) جنوبی فرانس میں دریائے ٹارن کی وادی پر قائم ایک عظیم پل ہے۔ انگریز ماہر تعمیرات نارمن فاسٹر اور پلوں کے فرانسیسی مہندس مائیکل ورلوگیوکس کا ڈیزائن کردہ یہ گاڑیوں کے لیے تیار کردہ دنیا کا بلند ترین پل ہے جس کے ایک ستون کی بلندی 343 میٹر (ایک ہزار 125 فٹ) ہے جو پیرس کے مشہور ایفل ٹاور سے بھی زیادہ ہے۔ ویادو پیرس سے بیزیرس جانے والے راستے اے 75-اے 71 کا حصہ ہے۔ اس کا افتتاح 14 دسمبر 2004ء کو فرانس کے صدر ژاک شیراک نے کیا اور دو روز بعد اسے گاڑیوں کے لیے کھول دیا گیا۔ اس پل کی تعمیر کا آغاز 16 اکتوبر 2001ء کو ہوا تھا۔

پل کی تعمیر سے سڑک نیچے وادی میں میلو کے شہر میں اترتی تھی اور جولائی اور اگست کے تعطیلات کے ایام میں ٹریفک کے شدید مسائل پیدا ہوتے تھے۔ اس لیے ایک ایسے پل کی ضرورت محسوس کی گئی جو ٹریفک کو اس وادی کو با آسانی عبور کرنے کی سہولت دے۔ اس مقصد کے لیے یہ عظیم الشان منصوبہ تخلیق کیا گیا جو میلو ویادو جیسی عظیم تعمیر کی صورت میں منتج ہوا۔

میلو ویادو پل 7 کنکریٹ کے ستونوں کے سہارے قائم ہے جس پر 36 ہزار ٹن وزنی اور 2460 میٹر طویل سڑک تعمیر ہے جو 32 میٹر چوڑی اور 4.2 میٹر گہری ہے۔

نگار خانہ

[ترمیم]