مندرجات کا رخ کریں

ناریل کا دن

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

ناریل کا دن یا ناریل پورنیما(انگریزی: Coconut day) ایک رسمی دن ہے جسے مغربی بھارت کی مجھواری برادریاں مناتی ہیں جو بالعموم ممبئی اور کونکن کے ساحل پر آباد ہیں۔ یہ ہندو بکرمی سن کےشراون مہینے کے ماہ کامل کے موقع منایا جاتا ہے جو اکثر جولائی یا اگست میں آتا ہے۔ اس موقع پر سمندر کی پرستش چاول، پھولوں اور ناریلوں کے چڑھاوے سے کی جاتی ہے۔ ایک اور متصلہ رسم یہ ہے کہ اس موقع پر بہنیں اپنے بھائیوں کے ہاتھوں پر اس دن راکھیاں باندھتی ہیں۔ [1]

ممبئی میں اس تہوار کے لیے کسی دور میں لوگ مالابار ہل اور کولابا میں ناریلوں کے ساتھ جمع ہوتے تھے اور پھولوں کے چڑھاوے سمندر میں سِپُرد کیے جاتے تھے۔ یہ تقاریب مونسون کے اختتام پر ہوتی ہیں اور اس کے ساتھ ہی سمندروں کی لہریں نسبتًا خاموش ہوتے ہیں اور جہاز رانی محفوظ ہوا کرتی ہے۔[2][3]


مزید دیکھیے

[ترمیم]

حوالہ جات

[ترمیم]
  1. Gupte, B.A. (1919)۔ Hindu holidays and ceremonials with dissertations on origin, folklore and symbols (2 ایڈیشن)۔ Calcutta: Thacker, Spink and Co.۔ صفحہ: 178 
  2. Newell, H.A. (1912)۔ Bombay. A guide to Places of Interest with Map. (2 ایڈیشن)۔ صفحہ: 112 
  3. Villiers, Allan (1952)۔ Monsoon Seas The Story Of The Indian Ocean۔ صفحہ: 111–112