نشتر ہال، پشاور

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

نشتر ہال پشاور، پاکستان میں ایک ثقافتی مرکز ہے۔ یہ پشتون ثقافت اور موسیقی کو فروغ دینے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ ہال 1985ء میں قائم کیا گیا تھا [1] یہ پشاور کا واحد اور بڑا تفریحی مقام ہے جس میں 600 افراد کی گنجائش ہے۔ یہ آٹھ سال تک بند رہا اور 2000 ءکی دہائی میں دوبارہ کھولا گیا۔

تاریخ[ترمیم]

یہ ہال 1985 ءمیں خیبرپختونخوا کی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ اس کا نام ایک پشتون آزادی پسند سردار عبدالرب نشتر کے نام پر رکھا گیا تھا۔ ابتدا میں اباسین آرٹس کونسل اور بعد میں خیبر پختونخوا کے محکمہ ثقافت نے اس کا اہتمام کیا۔

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "Music returns to Nishtar Hall"۔ himalmag.com۔ اخذ شدہ بتاریخ March 5, 2013 [مردہ ربط]