نعل

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے

نعل (heeltap )

  • - جوتی، کفش، پاپوش، جفت، جوتا جیسے نعلین تحت العین۔
  • - گھوڑے یا بیل کے پاؤں میں لگانے کا آہنی حلقہ جو جوتی کا کام دیتا ہے نیز وہ لوہا جو جوتی کی مضبوطی کے واسطے کھری میں لگا دیتے ہیں۔
  • - سنگ نور وہ نعل نما بھاری پتھر یا لکڑی کا کندہ جسے پہلوان لوگ ایک ہاتھ سے اٹھا کر سر سے اونچا لے جاتے اور پھر زمین پر پٹک دیتے ہیں۔
  • - باج، خراج، وہ نذرانہ جو رعایا بادشاہ یا ریاست اپنے سے زبردست بادشاہ کو دے، چوتھ۔
  • - وہ مقررہ نقدی جو جواری مکاندار کو جیتنے کے وقت بطور خراج دیتے ہیں، جوئے کے مکان کا کرایہ۔
  • - میان کی کوتھی، میان کی شام جو اس کی نوک پر لگی ہوئی ہوتی ہے۔[1]

نعل؛ چمڑے یا دھات کا چھوٹا سا ٹکڑا جو جوتے کی ایڑی کے لیے ہوتا ہے؛ گلاس میں شراب کی تلچھٹ جو پینے کے بعد باقی رہ جائے۔[2]

حوالہ جات[ترمیم]

  1. "اردو لغت - Urdu Lughat - نعل"۔ 05 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 نومبر 2015 
  2. ْQaumi English Urdu Dictionary - قومی انگریزی اردو لغت