نفث الدم
Appearance
نفث الدم |
---|
نَفثُ الدم دراصل طب میں ایک علامت (Symptom) ہے جس میں منہ یا دھن سے خون کا اخراج ہوتا ہے۔ عام الفاظ میں اسے خون تھوکنا یا منہ سے خون آنا کہتے ہیں۔ طب و حکمت میں نفث، تھوکنے کو کہا جاتا ہے اور دم، خون کو کہتے ہیں، جبکہ انگریزی میں اسے hemoptysis کہا جاتا ہے۔ یہاں ایک بات کا واضح کردینا انتہائی ضروری ہے کہ نفث الدم اصل میں دھن سے خون آنے کو کہا جاتا ہے یعنی یہ hemoptysis کا متبادل ہے، یعنی اگر یہ خون TB کی وجہ سے بھی آتا ہو تو بھی اس کے لیے درست طبی لفظ نفث الدم ہی ہے نا کہ یہ کہ نفث الدم کو ہی TB کا متبادل لکھ دیا جائے۔ چند لغات اردو میں یہ غلطی دیکھی گئی ہے۔