نقطہ جوش

آزاد دائرۃ المعارف، ویکیپیڈیا سے
(نقطہ کھولاؤ سے رجوع مکرر)

جس درجہ حرارت پر کوئی مائع ابلنے لگتا ہے اسے اس مائع کا نقطۂ جوش boiling point کہتے ہیں۔ اس درجہ حرارت پر وہ مائع تیزی سے اپنے بخارات میں تبدیل ہونے لگتا ہے جسے vaporization کہتے ہیں۔ پانی کا نقطۂ جوش ایک سو ڈگری سنٹی گریڈ ہوتا ہے۔ دباؤ کی تبدیلی سے نقطۂ جوش میں بھی تبدیلی آتی ہے۔ اسی طرح کثافتوں کی موجودگی سے بھی نقطۂ جوش میں تبدیلی آتی ہے۔

کوئی مائع اس وقت ابلنے لگتا ہے جب اس کا بخاری دباؤ vapour pressure اس کی سطح پر موجود بیرونی دباؤ کے برابر ہو جائے۔ چونکہ پہاڑوں پر ہوا کا دباؤ کم ہوتا ہے اس لیے وہاں پانی کم درجہ حرارت پر ابلتا ہے جس کی وجہ سے چاول گوشت وغیرہ دیر سے گلتے ہیں۔ پریشر کوکر میں دباؤ کی وجہ سے پانی لگ بھگ ایک سو دس ڈگری سنٹی گریڈ پر ابلتا ہے جس کی وجہ سے کھانا جلدی گل جاتا ہے۔ ماونٹ ایورسٹ پر جو دنیا کی بلند ترین چوٹی ہے پانی 69 ڈگری سنٹی گریڈ پر ابلتا ہے۔

سب سے کم نقطۂ جوش ہیلیم کا ہوتا ہے۔ سب سے زیادہ نقطۂ جوش ٹنگسٹن اور Rhenium کا ہوتا ہے جو 5000K سے زیادہ ہوتا ہے۔

درجہ حرارت کے لحاظ سے مختلف مائعات کا بخاری دباؤ

مزید دیکھیے[ترمیم]